Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ٹرمپ ٹیرف کے جواب میں بھارت کا امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
- انڈونیشیا نے مکہ مکرمہ میں مکمل ملکیتی حج گاؤں تعمیر کرنے کیلئے زمین حاصل کرلی
- ڈاکٹر رخسانہ افتخار پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کی پہلی خاتون چیئرپرسن مقرر
- ریاست پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: وزیر اعظم
- بھارت سے بات چیت میں مایوسی ہوئی، وہ عالمی کردار ادا کرنے والا ملک ثابت نہیں ہوا: امریکی وزیر خزانہ
- مصر کا بڑا فیصلہ: 2026 سے زمینی راستے سے حج بس سروس بند، صرف ہوائی و سمندری سفر کی اجازت
- ٹرمپ کی دھمکی، بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی
- سزائیں خوش آئند ، سیاسی جماعت کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی: عظمی بخاری
Author: Editor
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں جہاز سے اترتے ہوئے زخمی ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ کے جذبہ خیر سگالی اور ان کی تشویش پر شکریہ ادا کیا،، چینی صدر کے خیر سگالی پیغام پر آصف علی زرداری نے کہا کہ مناسب وقت پر مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا،، چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے…
چین نے پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے اپنے بھرپور تعاون اور مدد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے،، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا چین کے فولادی عزم کا اہم حصہ ہے،، چین کی جانب سے یہ اہم بیان پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں گزشتہ ہفتے فائرنگ کے ایک واقعے میں دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے باوجود سامنے آیا ہے۔،، چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ چین انسداد…
آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل سائمن سٹووارٹ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا،، عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی،، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی،، امن و استحکام اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا،، دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی معاملات پر مضبوط تعاون…
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک تنظیم کے رکن ممالک اور عرب لیگ کا سربراہ اجلاس جاری ہے،، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم دنیا کی طرف سے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،، اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جاری نسل کشی کی مذمت کی گئی،، اسرائیل کو مزید جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا گیا،، مسلم دنیا نے عالمی برادری سے فلسطین کو علیحدہ اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ…
پاکستان میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کے باعث بینک قرضے سستا ہونا شروع ہو گئے،، پاکستان آٹوموٹیوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق ایک سال میں کاروں کی فروخت میں 112 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،، جون سے اب تک شرح سود میں 7 فیصد کی بڑی کمی آ چکی ہے،، 9 جون کو شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی جو 5 نومبر کو کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی،، اکتوبر میں 10 ہزار 557 کاریں فروخت ہوئیں،، ایک سال پہلے اکتوبر 2023 میں کاروں کی فروخت کا حجم 4 ہزار 850…
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بن گئے،، کاروبار شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 94 ہزار کی حد کو عبور کیا،، حصص بازار کو 94 ہزار کی حد پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،، Bears نے کاروبار کا کنٹرول Bulls سے لے کر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،، مارکیٹ کو دوبارہ 93 ہزار کی طرف واپسی کا سفر شروع کرنا پڑا،، اس کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کے بعد 93 ہزار 648 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن…
سعودی عرب کی سربراہی میں مسلم دنیا کا سربراہ اجلاس شروع ہو گیا ہے،، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے،، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے سربراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، فلسطین کے صدر محمود عباس، لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی اور نائیجریا کے صدر بولا تنوبو بھی ریاض میں موجود ہیں،، سعودی ولی عہد اجلاس کی صدارت کریں گے،، فلسطین اور اسرائیل کی دو علیحدہ علیحدہ خودمختار ریاستوں سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا،، اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں غیر انسانی کارروائیاں مسلم…
حکومت کی معاشی اور مالیاتی کارکردگی کا جائزہ لینے ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا،، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ٹیکس ریونیو، حکومتی اخراجات، مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور دیگر معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا،، حکومت کو تین ماہ میں 190 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو شاٹ فال کا سامنا ہے،، ٹیکسوں وصولی میں کمی پر آئی ایم ایف ممکنہ طور پر عوامی سطح پر غیر مقبول اقدامات تجویز کر سکتا ہے جسے منی بجٹ کہا جائے گا،، ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے میں مسلسل ناکامی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 94 ہزار کی حد عبور کر لی،، ہنڈر انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94,020 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے،، تجزیہ کاروں کے مطابق 4 نومبر کو شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کے باعث میوچل فنڈز نے اپنا پیسہ بینکوں کے فکسڈ ڈپازٹس سے نکال کر حصص بازار میں لگانا شروع کر دیا ہے،، تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں،، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں ہے،، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،، جون سے اب تک شرح سود میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،، ڈالر کے مقابلے…
سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری مجاہدین کے ساتھ مقابلے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر نائب صوبیدار راکیش کمار ہلاک ہوا ہے جب کہ تین اہلکارزخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپ جموں و کشمیر کے مشرقی ضلعے کشتواڑ کے دور دراز علاقے بھرت میں صبح گیارہ بجے شروع ہوئی تھی اور آخری اطلاع آنے تک جاری تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور تین سے چار مجاہدین کے گروپ کی وہاں موجودگی کی مصدقہ…