Author: Editor

سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری مجاہدین کے ساتھ مقابلے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر نائب صوبیدار راکیش کمار ہلاک ہوا ہے جب کہ تین اہلکارزخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپ جموں و کشمیر کے مشرقی ضلعے کشتواڑ کے دور دراز علاقے بھرت میں صبح گیارہ بجے شروع ہوئی تھی اور آخری اطلاع آنے تک جاری تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور تین سے چار مجاہدین کے گروپ کی وہاں موجودگی کی مصدقہ…

Read More

اسلام آباد : آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈکو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا جس کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ کیا اور بھارت کے نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار پرسخت فیصلے لینے کا امکان ہے اور حکومت غور کر رہی ہے کہ اگربھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں آئے گا توپاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت غور کر رہی ہے کہ…

Read More

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ کا بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں استقبال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے منتخب ریپبلکن صدر کو اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ چار سال قبل بائیڈن سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔ ٹرمپ جنہوں نے 2020 کے انتخابات میں کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کی نے 5 نومبر کو ایک تاریخی فتح حاصل کی جس نے انہیں وائٹ ہاؤس واپس کر دیا۔ جہاں تک بائیڈن کا تعلق ہے وہ امریکی صدور کے ایک چھوٹے سے کلب میں شامل ہوں گے جو…

Read More

واشنگٹن :امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے دوران یہاں رہنے والے یہودی ووٹروں کی بڑی تعداد نے ڈیموکریٹک پارٹی اور کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔مسلمان ٹرمپ کے حامی تھے۔ ابتدائی ایگزٹ پولز کے مطابق 79 فیصد یہودی ووٹروں نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا، جبکہ صرف 21 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی۔ یہ پچھلے 24 سال میں ریپبلکن پارٹی کے لیے یہودی ووٹوں کا سب سے کم تناسب ہے۔ ادھر فاکس نیوز کے سروے کے مطابق یہودی ووٹروں میں سے 67 فیصد نے کملا ہیرس کی حمایت کی، جبکہ 31 فیصد نے ٹرمپ کو…

Read More

پرتھ : پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ دوسرے میچ کے بعد آج تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا اور پوری ٹیم آج بھی مکمل اوورز نہیں کھیل سکی۔ پرتھ میں سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج بھی پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیم…

Read More

پرتھ : تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 32 ویں اوور میں 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پرتھ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلس کو نسیم شاہ نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد…

Read More

پرتھ : پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پرتھ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پِچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، حارث رؤف یہاں لیگ کھیلتے رہے ہیں، وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں…

Read More

کوئٹہ : کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہدا کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور…

Read More

واشنگٹن : امریکا میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے بارہا روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے کچھ تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک مبینہ منصوبے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جو جنگ کا رخ بدل سکتی ہیں۔ ٹرمپ کے قریبی لوگوں نے کہا کہ ان کے منصوبے میں جنگ کو روکنے کی کوشش میں روس اور یوکرین افواج کے درمیان 800 میل کے بفر زون…

Read More

ٹورنٹو : شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک سے اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق کینیڈین وزیر سائنس و صنعت فرانسس فلپ چمپیگن (Francois-Philippe Champagne) نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اپنے آپریشنز کینیڈا میں بند کرنے کا حکم دیا۔ کینیڈین وزیر کے مطابق ٹک ٹاک کے دفاتر بند کیے جا رہے ہیں، ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔…

Read More