Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- "دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
- علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال
- لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق
- امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ
- غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع
- تمام ایئرپورٹس پر سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
- قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے، وہ مجھ سے ملنے آئیں گے لیکن تحریک میں شامل نہیں ہوں گے: عمران خان
Author: Editor
آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پھر سرفہرست رہا،، شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 592 سے تجاوز کر گیا،، آئندہ تین روز میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے،، پنجاب حکومت نے ایک ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے،، بھارت سے آلودہ ہوائیں مشرق سے مغرب کی طرف سفر کر رہی ہیں جس کے باعث لاہور کی فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے،،
ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں معرکہ مار لیا،، 50 ریاستوں کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کمالا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 188 اور ڈیموکریٹس نے 160 نشستیں جیت لیں،، 50 ریاستوں میں سے 27 ریاستوں میں ٹرمپ جبکہ 19 میں کمالاہیرس کا کامیابی ملی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی،، ڈیموکریٹس نے ایوان بالا میں 43 سیٹس جیتیں
واشنگٹن : ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور ملک کی نائب صدر کاملا ہیرس نے نو ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کاملا اب تک جن ریاستوں میں کامیاب ہوئی ہیں ان میں نیویارک، روڈ آئی لینڈ ، میساچوسٹس، کنیٹیکٹ ، ڈیلاوئیر، نیو جرزی، ورمونٹ ، الی نوائے اور میری لینڈ شامل ہیں۔ کاملا کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 99 ہے جب کہ ان کے مدِ مقابل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 178 ہے۔ صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کےمطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
کراچی (وژن پوائنٹ)تحقیقاتی اداروں نے ٹیکسٹائل مل میں گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہریوں کے زخمی ہونے والے واقعہ کو دہشت گردی سے جوڑنے کی خبر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹیکسٹائل مل میں گارڈ اور غیر ملکی شہریوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ جو بڑھ کر جھگڑے تک جاپہنچی جس کے بعد گارڈ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ پولیس…
اٹلانٹا: بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد اٹلانٹا اور جارجیا کے کچھ پولنگ سٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے۔ جارجیا میں گزشتہ انتخابات میں بھی تنازع ہوا تھا اور یہاں کے نتائج سولہ دن بعد فائنل ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلٹن کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی جس میں اٹلانٹا بھی شامل ہے کے کچھ مقامات پر بم کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعدکچھ پولنگ سٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ ایسے پولنگ سٹیشن جہاں پولنگ روکی گئی وہاں پولنگ کے لیے اضافی وقت…
کراچی (وژن پوائنٹ)ملکی تجارت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔قومی لاجسٹک ادارے نے پاکستان اور یورپ میں کے درمیان تجارت میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کی بذریعہ سڑک پہلی شپمنٹ پولینڈ پہنچ گئی۔ وژن پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق بذریعہ پہلا قافلہ گارمنٹس لے کر وارسا پہنچا۔ این ایل سی کے ٹرکوں نے 7 ہزار 474 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ پاکستان کے تجارتی قافلے کے ٹرک بذریعہ سڑک افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ترکیہ، بلغاریہ، سربیہ، ہنگری، سلواکیہ سے ہوتے ہوئے پولینڈ پہنچے۔ پاکستان سے تجارتی قافلوں کے سڑک کے ذریعے یورپ پہنچنے سے نہ صرف…
واشنگٹن:امریکی تمام ریاستوں میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 538 ہے جبکہ سفید عمارت کا مکین بننے کے لیے امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ امریکا میں الیکٹورل ووٹ ریاستوں کی کانگریس میں نمائندگی کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں جو ان کی آبادی کے سائز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ڈیلاویئر ایک چھوٹی شمال مشرقی ریاست جس کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے لیکن اس کے صرف تین الیکٹورل ووٹ ہیں۔ کیلیفورنیا تین کروڑ نوے لاکھ کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والی امریکی ریاست ہے اس میں 54 الیکٹورل ووٹ…
واشنگٹن : امریکا میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین کون ہوگا اس حوالے سے صورتحال تاحال غیرواضح ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اس انتخاب میں کون فاتح ہوگا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کب سامنے آئیں گے کیونکہ پینسلوینیا جیسی سوئنگ ریاستوں سے نتائج آنے میں اکثر کئی دن بھی لگ جاتے ہیں۔ یہاں یہ خدشات بھی پائے جاتے ہیں کہ پتا نہیں لوگ الیکشن کے نتائج پر کیسے ردِ…
واشنگٹن : عموماً انتخاب کے روز ڈالے گئے ووٹوں کو پہلے گنا جاتا ہے۔ اس کے بعد بذریعہ ڈاک ڈالے گئے ووٹ، چیلنج کیے گئے ووٹ، اور پھر بیرون ملک اور فوجی بیلٹوں کی گنتی کی جاتی ہے۔ مقامی انتخابی عملہ انفرادی ووٹوں کی تصدیق، پروسیسنگ اور گنتی کا عمل مکمل کرتا ہے۔ بیلٹ کی تصدیق میں ڈالے گئے ووٹوں کا فعال ووٹرز کی تعداد سے موازنہ کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہر ایک ووٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ کہیں کسی ووٹ پر داغ تو نہیں یا کہیں سے پھٹا ہوا تو نہیں ہے۔ ووٹوں کی…
ہانگ کانگ: چین کی فضائیہ اپنے نئے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 35 اے کو باضابطہ طور پر نمائش کے لیے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ چین ایئر فورس کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران ایک تصویر جاری کی ہے۔ یہ طیارہ اگلے ہفتے جنوبی شہر زوہائی میں ہونے والے ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چینی فوج سے وابستہ ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جے 35 اے کو بنیادی طور پر فضائی جنگی کارروائیوں کے لیے…