Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- "دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
- علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال
- لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق
- امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ
- غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع
- تمام ایئرپورٹس پر سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
- قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے، وہ مجھ سے ملنے آئیں گے لیکن تحریک میں شامل نہیں ہوں گے: عمران خان
Author: Editor
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان سے آئی ٹی کے شعبے کے لیے مزید افرادی قوت مانگی ہے جبکہ قطر پاکستان میں آئی ٹی پارک قائم کرنے جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی حکومت سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے پھر ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں محمد بن سلمان نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے نیک…
اسلام آباد : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مزید قانون سازی کو آئین کے منافی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کی توہین ہے کہ چند روز قبل وہ بل پاس ہوا اور آپ آج اس کی نفی کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا ترمیمی ایکٹ 26 ویں ترمیم کے منافی ہے اور حکومت کے 26ویں ترمیم میں اپنی آمادگیوں کی نفی ہے، آپ نے 26ویں ترمیم میں وہ سارے کردار واپس لیے جس سے آرمڈ فورسز کو سویلین…
حماس کے شہید رہنما یحیٰ سنوار شہادت کے وقت تین دن کے بھوکے تھے،، شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما یحیٰ سنوار نے تین روز سے کوئی چیز نہیں کھائی تھی،، اس کے باوجود انہوں نے صہیونی فورسز کا بہادری اور جرات کے ساتھ مقابلہ کیا،، یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ انہوں نے یحییٰ سنوار کی تصدیق ڈی این اے اور دیگر معلومات سے کی،، اسرائیلی فورسز نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل ایک ڈرون بھی اس عمارت کے…
بیلسٹک میزائل 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم کی بدولت اپنی سمت اور رفتار تبدیل کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، بحریہ کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔ صدرپاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ سروسز چیفس…
قومی اسمبلی نے پاک فوج کے آرمی چیف، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہوں کی مدت ملازمت تین سال کے بجائے 5 سال کرنے کا بل منظور کر لیا،، مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کے ترمیمی بلز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیے، اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،، زیر دفاع خواجہ آصف نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل پیش کیا، جسے ایوان کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ 1952،…
قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد دگنی کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024 کو قومی اسمبلی نے منظور کر لیا،، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں بلز پیش کئے جن کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا،، اپوزیشن نے بلوں کی مخالفت کی اور شیم شیم کے نعرے لگائے،، وزیر قانون نے پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی آرڈیننس اور سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادبڑھانے کا بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ…
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ نے 92 ہزار کی حد کو عبور کیا لیکن فروخت کے دباؤ پر مارکیٹ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 92 ہزار 159 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا،، فروخت کے دباؤ پر حصص بازار میں اتار چڑھاؤ جاری رہا،، کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کے بعد 91 ہزار 938 پر بند ہوا،، مجموعی طور پر 58 کروڑ 95 لاکھ سے زائد حصص کے سودے 23 ارب روپے میں طے پائے،، سرمایہ…
اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ،، شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کر دی،، مرکزی بینک نے تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی کمی کی ہے،، نئی شرح سود کا اطلاق 5 نومبر سے ہو گا،، نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان 16 دسمبر 2024 کو کیا جائے گا،، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا جس میں نئی شرح سود کی منظوری دی گئی،، اعلامیئے کے مطابق مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے نیچے آئی ہے اور اکتوبر میں اپنے درمیانی مدت کے ہدف کی حد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غذائی مہنگائی میں تیزرفتار تنزلی،…
ریاض: سعودی حکام نے ملک بھر میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں کارروائیاں کیں اور مختلف الزامات کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں. سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قواعد سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران پاکستانیوں سمیت 21 ہزار 370 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پورے سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کھوج لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے اکتوبر کے آخری ہفتے میں مہم چلائی گئی اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی…
تل ابیب: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنانی سرحد کے قریب نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دورے کیلئے مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ڈرون دھماکے سے پھٹا، دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا کا دورہ منسوخ کردیا۔