Author: Editor

لاہور: لاہور میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ” مجلس اتحاد المسلمین” کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 26 ویں آئینی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر شرکاء نے حکومتی اتحاد پر اظہارِ اعتماد کیا. مقررین پاک فوج ،عدلیہ اور حکومت کے حق میں تقاریر کیں اور پاکستان زندہ آباد کےنعرے لگائے۔شرکا کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم انتہائی ضروری تھی۔ اس ترمیم سے نہ صرف کیسز کم ہوں گے بلکہ پارلیمان اور…

Read More

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے ہوگا جس کیلئے 7نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایجنڈے میں شامل ہے،عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا129واں نمبر ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پی آئی اے کے طیارے گراؤنڈہونے کے معاملہ پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے،صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

Read More

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ایک ہفتے کے لیے پرائمری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا جبکہ دفاتر میں بھی ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلا پورا ہفتہ بھارت سے ہوا کا رخ لاہور کی طرف رہے گا، بھارتی ہوا کو نہ روک سکتے ہیں نہ موڑ سکتے ہیں، واحد حل ڈائیلاگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت تک گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دے رہے ہیں ، والدین…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے دہری شہریت کے حامل افراد کو مرکزی بینک کا گورنر، ڈپٹی گورنر لگانے اور ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں درجن کے قریب ترامیم کی تجویز دی ہے، وزارت قانون ان کا جائزہ لے چکی ہے، اس حوالے سے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، منظوری کی صورت میں یہ حکومتی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ترامیم میں دہری شہریت کے…

Read More

ڈبلن: آئرلینڈ میں ہالووین پریڈ کے لیے طرح طرح کے خوفناک کوسٹیوم پہنے اور میک اپ کے ذریعے جن یا بھوت کا روپ دھارے ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور منتظمین کی راہ تکے رہ گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہالووین کے تہوار پر شہریوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن فراڈ ہوگیا۔ ہالووین لباس میں ملبوس ہزاروں شہری پریڈ کے انتظار میں سڑکوں پر کھڑے تھے جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگیا لیکن پروگرام کے منتظمین کا دور تک اتا پتا نہیں تھا۔ یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی اور شہریوں کو بتایا کہ…

Read More

کراچی : کراچی میں خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ہیجڑا فیسٹیول کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں ڈاکٹرسارہ گل اوربندیا رعنا سمیت دیگر نے  پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹرسارہ گل کا کہنا تھاکہ رواں سال ہیجڑا فیسٹیول کی تھیم خواجہ سراؤں کی شناخت وجود ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہیجڑا فیسٹیول 9 نومبر کوکراچی فریئر ہال میں ہوگا اور رواں سال ہیجڑا فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ریلی نکالی جائے گی۔ بندیا رعنا کا کہنا تھاکہ فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے، ملازمت میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ ان کو دیاجائے۔

Read More

اسلام آباد : پاکستانی وزارت  خارجہ  نے لندن میں سابق چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور  ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر لندن ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو تمام ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع وزرات خارجہ کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائےگا۔

Read More

دبئی : پاکستانی نژاد عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چیئرمین منتخب ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کا مسلسل تیسری بار سربراہ منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد دی۔ انہوں نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل سوچ کی بدولت فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوئے، امید ہے کہ عمیر بٹ بیلجیم میں…

Read More

لاہور: سینئر بیورو کریٹ سابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکو پی سی بی ویمن ونگ کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی ویمن ونگ کی سابق سربراہ تانیہ ملک نے چند روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی ای او لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور وہ اگلے ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال…

Read More

لاہور: ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔ وینا ملک نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنے کیریئر، ناکام شادیوں، تعلقات، تنازعات اور شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا کیریئر ان کے لیے رولر کوسٹر کی سواری کی طرح رہا، جس میں اونچ نیچ ہوتی رہی۔ ان کا کہنا…

Read More