Author: Editor

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی آئی،، دو روز کی شدید مندی کا زور ٹوٹ گیا،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1893 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 90 ہزار کی حد دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا،، مارکیٹ 90 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوئی،، پیر کو اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرے گا،، مارکیٹ میں شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کی جا رہی ہے،، ان توقعات پر سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس آئے اور بڑے پیمانے پر خریداری کی،، مارکیٹ میں 46 کروڑ 58 لاکھ سے زائد…

Read More

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اثر دنیا بھر میں واضح نظر آ رہا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک اونس سونے کی قیمت 2752 ڈالر پر آ گئی،، امریکہ کے صدارتی انتخابات میں پیشگی پولنگ کا عمل تیز ہونے اور صورتحال کچھ واضح ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،، پاکستان میں سونا 2500 روپے سستا ہو گیا،، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے پر آ گئی،، 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 2144 روپے سستا ہو کر…

Read More

حالیہ کچھ مہینوں سے مہنگائی میں کمی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اکتوبر میں اسےبریک لگ گئی،، ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، ستمبر میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصد تھی،، حکومت نے اکتوبر میں مہنگائی کی توقع 6 سے 7 فیصد رکھی تھی،، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی اوسطً شرح 8.7 فیصد پر پہنچ گئی،، اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ستمبر کے مقابلے میں 1.23 فیصد بڑھ گئی، شہری علاقوں میں افراط زر 1.05 فیصد جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا۔ بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں جس سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا…

Read More

راولپنڈی : امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔قیدیوں سے ملاقات کی. جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد نےفارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی۔ ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس…

Read More

کراچی: کراچی میں رواں سال اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں رہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا لیکن گزشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا، اس طرح 57 سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3 ڈگری زائد رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک…

Read More

ممبئی : بالی وڈ سپر  اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر سلمان خان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد سلمان اور سومی کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی…

Read More

اسپین میں تاریخ کے بدترین سیلاب نے مشرقی علاقوں میں تباہی مچا دی،، ریسکیو حکام نے ویلنسیا شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک گیراج سے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 158 تک پہنچ گئی،، حکومت ابھی تک مرنے والوں کی صحیح تعداد سے لاعلم ہے،،وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ویلنسیا کی میئر ماریا جوز کتالا نے رپورٹرز کو بتایا کہ شہر کی مضافاتی علاقے لا تورے کے گیراج سے ملنے والے 8 لاشوں میں ایک مقامی پولیس اہلکار بھی شامل…

Read More

وفاقی حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج میں شامل خیبرپختون خوا کے صوبائی ملازمین کو رہا کر دیا گیا،، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رہا ہونے والے صوبے کے سرکاری ملازمین کو پرتپاک استقبال کیا،، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایک گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان بھی کیا،، وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا یہ سیاسی احتجاج تھا جس میں صوبہ خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین بھی شریک ہوئے اور انہیں ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،، ریسکیو کے 42 اہلکاروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں…

Read More

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک گرلز اسکول کے قریب بم دھماکے میں سات افراد شہید ہو گئے،، پولیس کے مطابق دھماکے میں سول اسپتال اور گرلز اسکول کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا،، افسوسناک واقعے میں اسکول کے پانچ طالب علم، ایک پولیس اہلکار اور راہگیر شہید ہو گیا،، کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی نے بتایا کہ صبح تقریباً 8 بج کر 35 منٹ پر سول ہسپتال مستونگ کے قریب دھماکا ہوا، بظاہر دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، اب تک 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 5 اسکول کے…

Read More