Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
- 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
- انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
- پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
- راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
- پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور
- مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
Author: Editor
راولپنڈی : پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 ے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف محض 35 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔…
تہران : ایرانی فوج نے صبح سویرے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اپنے دو فوجی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے ایران کی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے کو نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گزشتہ رات ایران کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اسرائیل کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہو گئے ہیں۔‘تاہم دیگر ایرانی خبر رساں اداروں نے اس بارے میں ابھی مزید تفصیلات شائع نہیں کیں۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ…
تہران : ایران کی فضائی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں اس کے اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا ہے لیکن کچھ مقامات پر ’محدود نقصان‘ ہوا ہے۔ ادھر اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملے مکمل ہو چکے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کچھ دیر پہلے، آئی ڈی ایف نے ایران کے متعدد علاقوں میں فوجی اہداف کے خلاف درست اور ہدف کے حملے مکمل کیے۔‘ بیان میں کہا گیا…
تہران: اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے ہم نےاپنے اہداف پر حملے مکمل کرلیے جبکہ ایرانی فوج کا کہنا ہے اسرائیلی حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سرکاری میڈیا ایجنسی ارنا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے ارنا کو بتایا کہ ملک نے تمام پروازیں تاحکم ثانی منسوخ کردی ہیں۔ اس سے پہلے عراق نے بھی اپنی…
تل ابیب: اسرائیل نے ایران پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں سات دھماکے سنے گئے ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد اب اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے مغرب میں سات دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ تہران کے خمینی ایئرپورٹ پر بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق اور ہومز…
بیروت : جنوبی لبنان میں 23 اور 24 اکتوبر کے دوران حزب اللہ کے جنگجوؤں نے سرنگ سے نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر دستی بموں سے حملہ کردیا جس میں 5 اہلکار مارے گئے جب کہ 6 زخمی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ دو بدو جھڑپیں گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں سارجنٹ فرسٹ کلاس گائی بین ہاروش، وارنٹ آفیسر (ر) موردچائی ہیم اموئل،…
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے تین کھلاڑی 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ آٹھویں…
سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا کثیرالاستعمال تعمیراتی منصوبہ شروع ہونے والا ہے،، مکعب کے نام سے یہ ایک چوکور عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 20 امپائر بلڈنگ باآسانی سما سکتی ہیں،، 1300 فٹ بلند اور 1200 فٹ چوڑی اس عمارت میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے،، منصوبے کے تحت یہاں ایک لاکھ چار ہزار رہائشی یونٹس تعمیر ہوں گے،، یہ عمارت سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کا حصہ ہے،، اس منصوبے سے روزگار کے تین لاکھ چونتیس ہزار مواقع پیدا ہوں گے،، مکعب دنیا کی سب سے…
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں صرف ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 920 ہزار ارب روپے بنتی ہے،، الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا، سماجی رابطے کی ایپ ایکس اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ایک دن میں اتنی دولت کمائی جتنی کسی بھی ملک کی مجموعی قومی دولت بھی نہیں ہوتی،، ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ٹیسلا کے شیئر میں صرف ایک دن میں 22 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہے،، ایلون مسک اب 270 ارب 30 کروڑ…
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے،، کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 177 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں،، پاکستانی ٹیم ابھی 70 رنز کے خسارے میں ہے،، اپنی پہلی اننگ میں انگلینڈ نے 267 رنز اسکور کئے تھے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوئی تھی،، قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل…