Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
- 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
- انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
- پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
- راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
- پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور
- مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
Author: Editor
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،، رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط میں شریک نہ ہونے کی وجوہات بھی بتا دیں،، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر رکھے عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ سے لاتعلق رہے اور انہوں نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھول دیے، جسٹس فائز عیسیٰ نے عدلیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا اور عدلیہ…
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی،، نماز جمعہ سے پہلے دوپہر بارہ بجے تک پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1134 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، ہنڈرڈ انڈیکس 90,089 پوائنٹس پر بند ہوا،، نماز جمعہ کے بعد سہ پہر 2:30 بجے مارکیٹ میں دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز ہو گا
ویانا(وژن پوائنٹ نیوز) دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبردار یوری ممالک میں اسلامو فوبیا عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اسلام دشمنی کے باعث یورپی ممالک میں ہر تیسرے مسلمان کو نسلی امتیاز کے باعث گھر بیچنے یا کرائے پر دینے سے انکار کردیا جاتا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خطے میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور امتیازی سلوک میں ‘تشویش انگیز اضافے’ کی نشاندہی یورپی یونین کی معروف حقوق ایجنسی نے کے سروے میں کی گئی ہے۔ یورپی یونین کی ایجنسی برائے بنیادی حقوق کی طرف سے یورپی یونین کے 13 رکن ممالک میں 9,600 مسلمانوں…
دبئی (وژن پوائنٹ نیوز)یواے ای میں آن لائن شاپنگ کمپنی ”نون“ کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی رائیڈر محمد محسن نذیر نے ایماندار کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پولینڈ کے شہری کے پندرہ ہزار تین سو درہم (ساڑھے گیارہ لاکھ روپے) واپس کردیے۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے شہری جینن ہینز حال ہی میں دبئی منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے ”نون“سے خریداری کی۔ خریدی ہوئی چیز لے کر پاکستانی رائیڈر محمد محسن نذیر جینن کے ہوٹل پہنچے۔ جینن کا بل 1700 سو درہم بنتا تھا لیکن اس نے غلطی سے 17000 درہم ادا کردیے۔…
راولپنڈی : انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سپنرز نے صنعتی پنکھوں اور ہیٹرز سے تیار کی گئی پچ پر 12 وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ پیچ کے پہلے دن انگلش بلے باز جیمی سمتھ کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک ٹک نہیں پایا۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی ابتدائی تین وکٹیں 73 کے مجموعی سکور پر کھو دیں جبکہ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر شعیب بشیر کے ہاتھوں ایل…
بھارت پاکستان دشمنی میں عالمی سطح پر مزید کھل کر سامنے آ گیا،، ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں،، اس لئے ترکیہ کو برکس کی رکنیت نہیں دی جا سکتی،، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں برکس کے سربراہ اجلاس میں نئے رکن ممالک کی شمولیت کے لئے ووٹنگ میں ترکیہ کی مخالفت کر دی،، مودی کا موقف تھا کہ چونکہ ترکیہ پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے لہذا کسی صورت ترکیہ کی برکس میں شمولیت مناسب نہیں،، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے برازیل رشیا انڈیا چائنا ساؤتھ…
روس کے خودمختار علاقے تاتارستان میں برکس کا سربراہ اجلاس،، تنظیم کے رکن ممالک سمیت پاکستان اور 32 ممالک کے وفود شامل ہیں،، قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا،، سربراہ اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان انتہائی اہم رازدارانہ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں سربراہ ترجمان کے ذریعے کسی اہم نقطے پر بات چیت کر رہے ہیں،،
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندی پر کمند ڈال دی،، تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کے دوران 89 ہزار کی حد عبور کی،، حصص بازار میں سارا دن خریداروں کا رش لگا رہا،، ایک موقع پر انڈیکس میں ایک ہزار نو سو پینتیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، خریدار مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی قطار لگائے کھڑے تھے،، کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 340 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ میں پورے سیشن کے دوران سرگرم حصص کی خریداری جاری رہی،، اختتام پر انڈیکس میں 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 88 ہزار 946 پوائنٹس پر بند ہوئی،، 75…
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں بالآخر کئی دنوں بعد کفر ٹوٹ گیا،، ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو گیا،، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولا سونا 2 لاکھ 81 ہزار 300 روپے کا ہو گیا،، بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی،، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کمی آئی،، 24 قیراط کا دس گرام سونا 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،، 22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 22…
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 ماہ بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،، خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد ان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد بشریٰ بی بی بنی گالہ پہنچ گئی ہیں،، قبل ازیں، بشریٰ بی بی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کروائے گئے اور ان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔ بشریٰ بی…