Author: Editor

تل ابیب: اسرائیلی اخبار میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ بیروت…

Read More

واشنگٹن: پاکستان اور ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگرام میں مدد پر امریکا نے 26 اداروں پر پابندیاں لگادیں۔ امریکا نے 26 سے زائد اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا، جو پاکستان اور ایران میں ہتھیاروں اور ڈرون ترقیاتی پروگراموں کی مبینہ حمایت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد کے دیگر مسائل میں ملوث تھے۔ امریکا کے امریکی وزارت کامرس کے مطابق، ان 26 کمپنیوں میں سے زیادہ تر پاکستان، چین، اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں، جن پر برآمدی کنٹرولز کی خلاف ورزی، ”تشویشناک ہتھیاروں کے پروگراموں“ میں ملوث ہونے، یا…

Read More

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا، نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعے کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔نواز شریف امریکا میں چار دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم…

Read More

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔  خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو غیرآئینی ترمیم کی گئی ہے یہ چند اشرافیہ کے لیے کی گئی ہے، اشرافیہ کے نیچے عدلیہ کو لاکر عدلیہ کو محکوم بنادیا گیا ہے۔ علی امین گنڈاپو رنے کہا کہ ایسی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا جس کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے تو…

Read More

  اسلام آباد: ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا  ہے اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے  تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں۔  خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئےسینیٹ سے چار نامزد ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ( ف ) نے کامران مرتضیٰ جبکہ پیپلز پارٹی نےفاروق ایچ نائیک کو نامزد کیا ہے، مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو نامزد کیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی…

Read More

دنیا بھر میں سونے کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی،، لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا مسسلسل مہنگا ہو رہا ہے،، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2737 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی،، پاکستان میں سونا 500 روپے مہنگا ہوا،، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی نئی بلند ترین قیمت پر فروخت ہوا،،

Read More

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بننے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،، سیاسی رسہ کشی میں کمی پر سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ کا رخ کر لیا،، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ نے 86 ہزار کی حد ایک بار پھر عبور کر لی،،، حصص بازار میں تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 86,057 پوائنٹس پر بند ہوئی،،کاروباری حجم 47 کروڑ 50 لاکھ حصص سے تجاوز کر گیا،، کاروباری مالیت 19 ارب 66 کروڑ…

Read More

پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،، پاکستان کا پاور سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خاص طور پر پرکشش شعبہ ہے،، بجلی کی پیداوار یعنی پاور سیکٹر میں بھی چین پاکستان کا بڑا سرمایہ کار ملک ہے،، جولائی سے ستمبر کے دوران پاور سیکٹر میں 41 کروڑ 63 لاکھ ڈٓالر کی سرمایہ کاری آئی،، اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیموں کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ہائیڈل سیکٹر میں 33 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،، چین اس وقت پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں ڈیمز کی تعمیر…

Read More

پاکستان کا دیرینہ دوست چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک بن گیا ہے،، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چین پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار ممالک میں سرفہرست ہے،، اسٹیٹ بینک کے مطابق چین کا ہانگ کانگ دوسرا بڑا سرمایہ کار ملک ہے،، ہانگ کانگ نے تین ماہ میں پاکستان میں 10 کروڑ 17 لاکھ ڈٓلر کی بڑی سرمایہ کاری کی،، 8 کروڑ ڈالر کے ساتھ برطانیہ پاکستان میں تیسرا بڑا…

Read More

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے والی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کی کوششیں بآور ثابت ہو رہی ہیں،، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر پاکستان میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، 77 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، گورنمنٹ سیکیورٹیز میں 15 کروڑ 53 لاکھ ڈٓالر کی انویسٹمنٹ کی گئی،، پورٹ فولیو انویسٹمنٹ یعنی پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 80 لاکھ…

Read More