Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- امریکہ نے دھمکی کے بعد کراچی کے ہوٹلوں کے دورے پر عارضی پابندی عائد کر دی۔
- نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی کارروائی کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔
- متحدہ عرب امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا اعلان
- جنگ بندی میں ثالثی: کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان
- روس کی قومی سلامتی کونسل کی دھمکی،صدر ٹرمپ نے ایٹمی آبدوزیں روسی پانیوں کے قریب بھیج دیں
- اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ،5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،25مسافر زخمی
- غزہ کیلئے امداد کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں،صورتحال خوفناک ہے:برطانیہ
- نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کا مشن:ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،20افسر تبدیل
Author: Editor
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال سیاسی دہشت گردی ہے،، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم میں کئی سربراہ مملکت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،، اس موقع پر ڈی چوک جیسے حساس علاقے میں احتجاج کسی طور پر مناسب نہیں،، پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ نہ صرف ملک دشمنی بلکہ معاشی ترقی کےلئے نقصان دہ ہے،، پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے اپنے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا…
26ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومت کا مسودہ سامنے آ گیا،، مجوزہ ترامیم میں حکومت نے آئینی عدالت کے فیصلے کو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں بنایا،، مسودے کے مطابق آئینی عدالت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہو سکے گا،، آئینی عدالت 7 ججز پر مشتمل ہو گی،، چیف جسٹس اور دو سینئرترین ججز آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے،، مسودے کے مطابق ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس کے پہلے چیف جسٹس کا تقرر صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرینگے جبکہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے غیر معمولی تیزی رہی،، ہنڈرڈ انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے تاریخ کے نئے ریکارڈز بنائے،، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا اس ہفتے بھی جاری رہا،، اس ہفتے مارکیٹ 83 ہزار 532 پوائنٹس سے شروع ہوئی،، بدھ کو مارکیٹ نے 86 ہزار 451 کی بلند ترین سطح کو چھو لیا،، بعد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا کے باعث کاروبار دباؤ کا شکار رہا،، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس میں ایک ہزار 951 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی اس ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر…
جنوری 2020 میں امریکہ نے اسرائیل کی جاسوسی پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا،، برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکہ کو ہمیشہ اپنے مفاد میں استعمال کیا،، بی بی سی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ نیتن یاہو نے انہیں مایوس کیا،، ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی تجویز دی تھی…
سعودی عرب نے سیزنل ورک کے لئے آنے والے افراد کو نئی سہولت دے دی ہے،، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سیزنل ورک کے لئے آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے،، مدت ختم ہونے پر سیزنل ورک ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکے گی،، سعودی حکومت نے کہا ہے سیزنل ورک ویزروں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا،، جو کمپنیاں سیزنل ورک ویزے فروخت کرنے میں ملوث پائی گئیں ان کو حج و عمرہ سروسز کے لئے پانچ برس تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا،، حکومت خلاف…
اپنی شہادت سے چند روز قبل تک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ پر راضی نہ تھے،، امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی اسرائیل حماس جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی خصوصی رپورٹ جاری کر دی،، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے موجودہ سربراہ یحیٰ سنوار نے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور اتحادی ممالک کو اعتماد میں لیا،، دی اکانومسٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اس جنگ کے حامی نہ تھے اور آخری وقت تک وہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے مخالف رہے،،…
عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر ہیجانی کیفیت طاری ہو گئی ہے،، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد آئل اور گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں،، خام تیل 79 ڈالر سے تجاوز کر کے 80 ڈالر کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے،، اس وقت خام تیل 79 ڈالر 80 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے،، گولڈ مارکیٹ میں بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں،، سونا 36 ڈٓالر مہنگا ہو چکا ہے،، ایک اونس سونے کی قیمت 2675 ڈالر سے تجاوز کر…
لاہور:سٹیج، ٹی وی اورفلموں کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر74 برس تھی ، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، عابد کشمیری4 مئی 1950 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں،سٹیج اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے، اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ کئی سال شائقین کے دلوں پر راج کرتے رہے،مرحوم کے معروف ڈراموں میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں،ڈرامہ” سمندر” میں عابد کشمیری کا…
ملتان: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی۔پاکستان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 500 یا زائد رنز بناکر اننگز کی شکست سے ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود بحیثیت کپتان پھر ناکام ہوگئے اور مسلسل چھٹا ٹیسٹ ہار گئے۔شان مسعود کی کپتانی میں آسٹریلیا میں 0-3، ہوم سیریز میں بنگلادیش کے خلاف 0-2 اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی نے نیا کپتان لانے کا فیصلہ…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز،، کاروبار شروع ہوتے ہی Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،، سارا دن Bears نے Bulls کو مارکیٹ کے قریب بھی پھٹکنے نہ دیا،، نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن میں بھی Bears کا کنٹرول قائم رہا،، کاروبار کے اختتامی لمحات میں Bulls نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور انڈیکس جو 400 سے زائد پوائنٹس کی مندی پر تھا اوپر اٹھا کر 30 پوائنٹس پلس تک لے آئے،،، مارکیٹ میں 56 کروڑ سے زائد حصص کی تجارت ہوئی،، کاروباری مالیت 26 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،، ٹریڈرز 5 ارب روپے سرمائے…