Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- امریکہ نے دھمکی کے بعد کراچی کے ہوٹلوں کے دورے پر عارضی پابندی عائد کر دی۔
- نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی کارروائی کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔
- متحدہ عرب امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا اعلان
- جنگ بندی میں ثالثی: کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان
- روس کی قومی سلامتی کونسل کی دھمکی،صدر ٹرمپ نے ایٹمی آبدوزیں روسی پانیوں کے قریب بھیج دیں
- اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ،5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،25مسافر زخمی
- غزہ کیلئے امداد کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں،صورتحال خوفناک ہے:برطانیہ
- نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کا مشن:ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،20افسر تبدیل
Author: Editor
جنیوا :سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کو بااختیار اور معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے 50 سے زیادہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب کی انسانی حقوق کمیشن کی صدر ڈاکٹر ہالہ التویجری نے گزشتہ روز جنیوا میں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کے 89 ویں اجلاس میں اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہی۔ڈاکٹر ہالہ نے کہا کہ سعودی عرب میں اس حوالے سے جن اصلاحات پرعمل درآمد کیا گیا ہے ان میں سوشل سکیورٹی کے قانون میں مرد وخواتین کے لیے ریٹائرمنٹ کی…
برلن:جرمنی میں پالتو کتے رکھنے پر عائد ٹیکس سے گزشتہ سال کے دوران ریکارڈ 42 کروڑ دس لاکھ یورو کی ریکارڈ آمدن ہو ئی ہے ۔ وائس آف جرمنی کے مطابق جرمنی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کتا پالنے پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جسے ’’ہُنڈے شٹوئر‘‘ کہا جاتا ہے۔گزشتہ سال جرمنی کو اس ٹیکس سے تقریباً 421 ملین یورو کی آمدن ہوئی۔اس سے قبل 2022 میں بھی اس ٹیکس سے 414 ملین یورو کی ریکارڈ آمدن ہوئی تھی۔جرمن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (زیڈ زیڈ ایف)کے مطابق جرمن گھرانوں میں پالتو کتوں کی کل تعداد گزشتہ…
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، اسلام آباد پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض محنت اور لگن سے ادا کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے، نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کیلئے ایگزیکٹو الائونس، قائداعظم میڈلز اور سیف سٹی کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ اس موقع…
اسلام آباد:روشن ڈیجیٹل اکاونٹس (آر ڈی اے)کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے اختتام پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ مجموعی ترسیلات زرکاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کاآغاز ستمبر2020میں کیاگیاتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے، سمندرپارپاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 380ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 656ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 41ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔
سیول:سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024 کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار و لکھاری 53 سالہ ہان کانگ (Han Kang) کو دینے کا اعلان کردیا۔ ہان کانگ (Han Kang) جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے ادب میں دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ نوبیل جیتا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ ان کے نثر اور شاعری میں تاریخی صدمات اور صنفی تفریق کی وسیع کہانیاں ملتی ہیں۔
اسلام آباد: ملک میں آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بڑی حد تک اتفاق رائے پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔ 60سے زائد ممالک میں آئینی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی جاری ہے جن میں کویت، لبنان، پولینڈ، انڈونیشیا، آسٹریا، جرمنی، ایران، ترکی، بوسنیا زمبابوے سمیت دیگر ممالک شامل ہیں . دنیا کے بہت سے ممالک میں قومی آئینی عدالتیں کام کر رہی ہیں جس سے اُن ممالک کی سینئر عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ ایک حد سے نہیں بڑھتا اور وہاں کے لوگوں کو انصاف کے حصول میں اُس طرح کی دشواریاں درپیش نہیں ہوتیں جس طرح کی…
وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹس کا لاکھوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ جرمنی سے کروڑوں روپے مالیتی 6ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور 6 کیمی نیٹرز (Caminator)ہنگامی بنیادوں پر امپورٹ کرلئے ہیں۔ یہ امپورٹڈ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اوراتنے ہی کیمی نیٹرز ماہ رواں کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو مل جائیں گے۔ یہ نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور کیمی نیٹرز کی ایفی شنسی پرانے سسٹم سے بہت بہتر ہے۔
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ملک بھر میں پانچ نئے ریڈار اور 300آٹو میٹک ویدر سٹیشن نصب کئے جائیں گے،جس کیلئے فنڈنگ ورلڈ بنک دے گا. ماڈرنائزیشن آف میٹرالوجیکل منصوبے کا ٹینڈرنگ پراسس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے توقع ہے کہ اس منصوبے پر رواں ماہ کام شروع ہو جائے گا . ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منصوبے پر 50ملین ڈالر خرچ ہونگےاور منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا، پانچ نئے ریڈار لاہور، چراٹ، ڈی آئی خان، کوئٹہ اور گوادر میں لگائے جائیں گے ۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں،، 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو دو سال کی بلند ترین سطح ہے،، سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،، حکومت کے پاس ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی،، بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس کی صورت میں زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو…
سعودی عرب کے مشہور البیک فوڈز کی برانچ جلد ہی پاکستان میں کھول دی جائیں گی،، اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں،، سعودی وفد میں شامل البیک فوڈز کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کی فوڈ مارکیٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایک بہتر حکمت عملی کے ساتھ وہ پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کریں گے،،