Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- بھارت کے پانی چھوڑنے پر ستلج کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستیاں زیر آب، لوگ بے گھر
- مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشتگرد ’’را‘‘ کی سرپرستی میں سرگرم: انٹیلی جنس رپورٹ
- سندھ طاس معاہدہ ، 24 گھنٹے میں بھارت کا پاکستان سے دوسرا رابطہ، توی کے بعد دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع
- پی ٹی آئی کی ایک اور کرپشن منظر عام پر، دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، صوبے کو کھربوں روپے کا نقصان
- بہنوں سے خدمت کروانی ہے، جائیداد میں حصہ نہیں دینا، قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا، اللہ کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے؟سپریم کورٹ
- ہنگو میں ایف سی قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 اہلکار شہید ، 5 خوارج ہلاک
- شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
- بی جے پی کا نیا ترمیمی بل، کرپشن یا سیاسی انتقام؟مودی سرکار کی آئینی ترمیم پر اپوزیشن برہم
Author: Editor
راولپنڈی(وژن پوائنٹ نیوز)پاک فوج کی ٹیم نے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ کے شہر ویلز میں ہونے والی مشق”کیمبرین پٹرول 2024“ میں حصہ لیا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال مشق کیمبرین پٹرول نے اپنے 65 ویں سال کا جشن منایا۔ مشق نے اپنے مطلوبہ پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھا ہے۔ اس مشق کے دوران دنیا بھر سے گشت کرنے والوں کو حکمت عملی کے ساتھ دشوار گزار علاقوں میں جانا پڑتا ہے، 48 گھنٹوں کے اندر 60…
لاہور (وژن پوائنٹ نیوز)پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے فلسطینی طلبہ کا پہلا گروپ مصری دارالحکومت قاہرہ سے لاہور پہنچ گیا ہے۔ قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلبہ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔ گروپ 192 فلسطینی طلبہ پر مشتمل ہے جو پاکستان میں مختلف میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی تعلیم مکمل کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر فلسطینی طلبہ کو پاکستان کے میڈیکل اینڈ…
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد…
ممبئی (وژن پوائنٹ نیوز) اداکار سلمان خان کا قریبی دوست ،ممبئی اور مہاراشٹر کے سینئر مسلمان لیڈر، معروف سماجی خدمتگار، چالیس سال کانگریس سے وابستگی کے بعد اسی سال فروری میں این سی پی (اجیت پوار) میں شامل ہونے والے سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو قتل کردیا گیا۔ تین افراد نے ان پر کئی راؤنڈ فائر کیے۔ اسپتال لے جانے تک ان کا انتقال ہو گیا۔ گولیاں اُن کے سینے اور پیٹ پر لگیں۔ فائرنگ میں شدید زخمی ہونے کے سبب انہیں لیلا وتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے داخلہ سے قبل ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔…
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال سیاسی دہشت گردی ہے،، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم میں کئی سربراہ مملکت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،، اس موقع پر ڈی چوک جیسے حساس علاقے میں احتجاج کسی طور پر مناسب نہیں،، پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ نہ صرف ملک دشمنی بلکہ معاشی ترقی کےلئے نقصان دہ ہے،، پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے اپنے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا…
26ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومت کا مسودہ سامنے آ گیا،، مجوزہ ترامیم میں حکومت نے آئینی عدالت کے فیصلے کو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں بنایا،، مسودے کے مطابق آئینی عدالت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہو سکے گا،، آئینی عدالت 7 ججز پر مشتمل ہو گی،، چیف جسٹس اور دو سینئرترین ججز آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے،، مسودے کے مطابق ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس کے پہلے چیف جسٹس کا تقرر صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرینگے جبکہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے غیر معمولی تیزی رہی،، ہنڈرڈ انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے تاریخ کے نئے ریکارڈز بنائے،، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا اس ہفتے بھی جاری رہا،، اس ہفتے مارکیٹ 83 ہزار 532 پوائنٹس سے شروع ہوئی،، بدھ کو مارکیٹ نے 86 ہزار 451 کی بلند ترین سطح کو چھو لیا،، بعد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا کے باعث کاروبار دباؤ کا شکار رہا،، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس میں ایک ہزار 951 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی اس ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر…
جنوری 2020 میں امریکہ نے اسرائیل کی جاسوسی پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا،، برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکہ کو ہمیشہ اپنے مفاد میں استعمال کیا،، بی بی سی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ نیتن یاہو نے انہیں مایوس کیا،، ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی تجویز دی تھی…
سعودی عرب نے سیزنل ورک کے لئے آنے والے افراد کو نئی سہولت دے دی ہے،، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سیزنل ورک کے لئے آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے،، مدت ختم ہونے پر سیزنل ورک ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکے گی،، سعودی حکومت نے کہا ہے سیزنل ورک ویزروں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا،، جو کمپنیاں سیزنل ورک ویزے فروخت کرنے میں ملوث پائی گئیں ان کو حج و عمرہ سروسز کے لئے پانچ برس تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا،، حکومت خلاف…
اپنی شہادت سے چند روز قبل تک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ پر راضی نہ تھے،، امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی اسرائیل حماس جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی خصوصی رپورٹ جاری کر دی،، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے موجودہ سربراہ یحیٰ سنوار نے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور اتحادی ممالک کو اعتماد میں لیا،، دی اکانومسٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اس جنگ کے حامی نہ تھے اور آخری وقت تک وہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے مخالف رہے،،…