Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید
- غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے: وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 35 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی
- کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل، فضائی معیار مضر صحت ہوگیا
- مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب، بیان بازی نا کرنے پر اتفاق
- رواں سال معاشی ترقی کی شرح مقررہ ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
- اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا، حماس نے بھی تصدیق کردی
- ڈو مور کا مطالبہ، آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا
Author: Editor
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس وِنگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کیس میں 4 سے 5 گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے فراڈ پر مبنی بزنس کے اس منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر شریک جرم تھیں۔ جس کے تحت کئی سرمایہ کاروں سے بھاری رقم اکٹھی کی گئی۔ تاہم، مبینہ اسکیم وعدے کے مطابق عملی شکل اختیار نہ کرسکی اور سرمایہ کاروں نے پولیس سے رجوع کیا۔ ذرائع کے مطابق شلپا شیٹی سے ان کے مالی تعلقات، کمپنی…
لاہور: اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا جبکہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔ سلمان علی آغا ایشیا کپ میں خراب بیٹنگ اور ناقص کپتانی کے باعث تنقید کی زد میں رہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ایشیا کپ کی 7 اننگز میں 12 کی اوسط اور 80 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 72 رنز بنائے جبکہ اہم مواقعوں پر وکٹ گنوائی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کے مستقبل پر سوال کھڑا ہوگیا…
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بھارت میں وسیم اکرم نامی شخص کی گرفتاری کی خبر میں اپنی تصویر چلانے پر میڈیا پر برس پڑے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے نام سے اگر کوئی اور شخص موجود ہے تو ڈبل چیک کرلیا کریں۔ وسیم اکرم نےد عویٰ کیا کہ ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز ان کی تصویر لگا رہے…
ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کردیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا…
ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ ذرائع کے مطابق دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔ ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ دفتر خاریہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ…
روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کے ساتویں اجلاس میں شرکا نے افغانستان اورخطے میں امن کیلئے بیرونی فوجی ڈھانچے کے قیام کوناقابل قبول قراردے دیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اورازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی، افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی پہلی باربطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکا نے آزاد، متحد اورپرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ…
سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد بھی شامل ہے جو پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے دورۂ پاکستان کے دوران، سعودی وفد پاکستانی قیادت، سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں ممالک سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک…
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہائی مل گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےرہائی کی تصدیق کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نےسابق سینیٹرکی رہائی کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ مجھےیہ بتاتے ہوئےخوشی ہو رہی ہےکہ سابق سینیٹر مشتاق احمدکو رہاکردیاگیا ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےلکھا کہ سینیٹر مشتاق احمد عمان میں پاکستان کے سفارتخانےمیں موجود ہیں، انکی صحت بہتر ہےاوران کا حوصلہ بلندہے،سفارتخانہ انکی خواہشات اورسہولت کےمطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔…