Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- چین نے امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کردی، 14 اکتوبر سے نفاذ ہوگا
- "اگر امریکہ جوہری وارہیڈ کی حد بڑھانے سے انکار کرے تو روس کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں”پوٹن
- غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے لگے
- وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو نے امن کا نوبل انعام جیت لیا—امریکہ اور یورپی یونین کا تسلیم کرنے سے انکار
- اسرائیلی کابینہ نے یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی، آئی ڈی ایف کے انخلا کے بعد جنگ بندی نافذ
- دہشتگردی میں اضافے کی وجہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان کا افغان حکومت سے ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
- حماس کا اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی فہرست پر عدم اتفاق کا دعویٰ
Author: Editor
اسرائیل نے 19 اکتوبر کو وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،، صہیونی ریاست کی جنگی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیتن یاہو کے گھر پر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا،، 19 اکتوبر کو لبنان سے ایرانی ساختہ ڈرون کے ذریعے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا،، نیتن یاہو کے قیصریہ شہر میں آبائی گھر کی کھڑکی ڈرون حملے سے چٹخ گئی تھی،، خصوصی حفاظتی شیشہ کی وجہ سے ڈرون نیتن ہاہو کے بیڈروم تک نہیں پہنچ سکا تھا،،
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے،، ججز کی تعداد میں اضافے کے لئے حکومت کو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں رہے گی،، یہ کام حکومت ایک سادہ بل کے ذریعے انجام دے گی،، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی،، اسی طرز کا ایک بل حکومتی بینجز سے بیرسٹر دانیال چوہدری نے جمع کروایا ہوا ہے،، حکومت اس بل کو از خود اختیار کر کے قومی اسمبلی میں پیش کر دے گی،،
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے پالیسی قرض کی منظوری دے دی ہے،، یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات پر خرچ کی جائے گی،، ایشیائی ترقیاتی بینک کے Climate and Disaster Resilience Enhancement Program کے تحت پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مزید مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، پروگرام کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے تکنیکی معاونت کے لئے 10 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی…
پاکستان میں جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں منافع کی بیرون ممالک منتقلی بھی بڑھ رہی ہے،، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی پرنسپل ممالک کو منتقلی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 39 کروڑ 34 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں بیرون ممالک بھیجے گئے،، سب سے بڑی رقم 14 کروڑ 55 لاکھ ڈٓالر پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں نے لندن بھیجی،، 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر واشنگٹن منتقل کئے گئے،، چین اپنی سرمایہ کاری پر دو…
ایران نواز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا،، نعیم قاسم کو حزب اللہ کا نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا ہے،، کئی سال تک حسن نصراللہ کے دست راست اور حزب اللہ کے نائب سربراہ رہنے والے نعیم قاسم کو ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد سربراہ مقرر کیا گیا ہے،، حسن نصراللہ کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں مستقل سیکریٹری جنرل بنانے کا اعلان ہونے والا تھا کہ وہ اسرائیل کے ایک میزائل حملے میں…
اہل غزہ پر صہیونی ریاست کے مظالم ایک سال بعد بھی کم نہ ہوئے،، اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ میں رہائشی عمارت کو بم سے اڑا دیا،، بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد عمارت میں رہائش پذیر تھی،، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 77 فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے،، شہداء میں خواتین اور کم عمر بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے،، عرب میڈیا کے مطابق عمارت میں 100 سے زائد افراد پناہ گزین تھے،، بیشتر لوگوں نے کل رات ہی جبالیہ کیمپ سے یہاں آ کر پناہ لی تھی،، ادھر لبنان پر اسرائیلی حملے…
واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ آئندہ منگل یعنی پانچ نومبر کو میدان سج جائے گا۔دو ہزار بیس کی مردم شماری کے مطابق امریکا کی 51 ریاستوں میں ٹوٹل الیکٹورل ووٹ 538 ہیں جبکہ فتح کے لیے 270 ووٹ درکار ہیں۔اس رپورٹ میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ امریکا کی کس ریاست میں کتنے الیکٹورل ووٹ ہیں۔ الیکٹورل ووٹوں کے حساب سے امریکا کی سب سے بڑی ریاست کیلیفورنیا ہے جس کے 54 الیکٹورل ووٹ ہیں۔40 ووٹوں کے ساتھ ٹیکساس دوسرے اور فلوریڈا 30 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الباما کے 9،…
واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر بن کر امریکی فوجیوں کو جنگیں لڑنے کے لئے بیرون ملک نہیں بھیجیں گے جبکہ ان کی حریف کملا ہیرس کامیابی کی صورت میں امریکا کو تیسری عالمگیر جنگ کی طرف لے جائیں گی جس میں لاکھو ں امریکیوں کی جانیں جا سکتی ہیں. رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ امریکیوں کو ان ممالک میں لڑنے اور مرنے کے لیے نہیں بھیجیں گے جن کے بارے میں انہوں نے کبھی نہیں سنا…
واشنگٹن :بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش کا نشانہ بننے والے خالصتان تحریک کے رہنماء گروپتونت سنگھ پنوں نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے جو ناقدین کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک میں امریکہ اور کینیڈا کی شہریت رکھنے والے گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں دو بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔…
بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے یانگلنگ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زون لیڈر کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے چین کے صوبے شانسی کے علاقے یانگلنگ کے دورے کے دوسرے دن زراعت کے شعبے میں چین میں کام کرنے والے پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے زرعی جدیدیت اور تکنیکی ترقی کو دی گئی ترجیح پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کلائیمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو اپنانے، پانی کے…