Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
- پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
- دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
- حب آٹو کراس ریلی — شامیق سعید فاتح، فاسٹیٹ آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی اپنے نام
- بھارت ہماری مسلح افواج سے متعلق بیانات کے بجائے اپنے پُرتشدد ہندوتوا نظریے کا جائزہ لے، دفتر خارجہ
- اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی — سوشل میڈیا پر اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
- جنید جمشید کو بچھڑے 9 برس گزر گئے — دل دل پاکستان سے دل بدل دے تک ایک سفرِ زندگی
- امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مزید 55 ایرانی شہری جلد وطن واپس پہنچیں گے: ایران
Author: Editor
ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا ، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے ، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان…
راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملتوی ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل آ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ہم فیصلے کےلیے تیار ہو کر آئے تھے ، جج نے اپنی مرضی سے تاریخ دے کر فیصلہ مؤخر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بے بنیاد ہے، اس کیس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو زیر کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کوئی مالی…
راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا۔ اب فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محفوظ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ملزمان کا انتظار کر رہا ہوں ابھی تک نہیں آئے، بشری بی بی اور ان کے وکلاء میں سے کوئی بھی پیش…
لاس اینجلس : امریکی ریاست لاس اینجلس کے جنگلات میں دو مقامات ہر لگنے والی آگ پھیلنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ‘ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مدد کے لیے کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے مزید ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تقریبا 2500 فوجی متحرک ہیں، جو ‘آگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد جاری رکھیں گے۔’ آگ کے پھیلاؤس سے متلق ‘ریڈ فلیگ وارننگ’ بدھ تک نافذ رہے گی جس کے…
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج(پیر) سنایا جائےگا۔ وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ،فیصلہ دن ساڑھے 10بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔ 190 ملین پاؤنڈ…
اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ…
کراچی : امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات…
اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گی، ایونٹ کی چھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ دنیا بھر سے معروف کرکٹرز پی ایس ایل ٹین میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کے جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مجیب الرحمان سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی…
اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں ایک مرکزی ریلی کے دوران عوامی جذبات اپنے عروج پر تھے، جہاں مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دے۔ مسین ابو صیام، ایک عرب اسرائیلی، جن کے قریبی دوست اور ان کا بیٹا حالیہ دنوں غزہ میں مردہ پائے گئے تھے، نے ریلی میں دل کو چھو لینے والا خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ "کسی بھی خاندان کو…
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ "مسلم کمیونٹی میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنج اور مواقع” کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ اس کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ ہوا، جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو ایک ناقابل تنسیخ حق کے طور پر تسلیم کیا گیا اور اس کے فروغ کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دو روزہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور ماہرین نے مندرجہ ذیل نکات پر زور دیا: کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں پر زور دیا گیا کہ وہ تعلیم کی اسلامی اہمیت پر…
