Author: Editor

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ…

Read More

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ تو مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن انتشاری ٹولے سے بات نہیں ہوسکتی، اگر حکومت اہم فیصلوں میں آن بورڈ نہیں لیتی تو نتائج پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑیں گے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے منفی فیصلوں پر جو آن بورڈ نہیں ہے اس پر نظرثانی کریں گے اور یہ بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تنہا فیصلے کررہی ہے اور…

Read More

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔ وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ انکا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پُرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ علی امین کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش…

Read More

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے رجسٹرار ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نیوٹیک نے سی پیک منصوبہ کے تحت چین کے تعاون سے ای کامرس لیب تیار کی ہے جس میں ای کامرس کے میدان میں طلباء کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ جمعرات کو یہاں صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نیوٹیک یونیورسٹی کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ دلجمعی…

Read More

اسلام آباد:ایوان صدر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نے ایوان صدر کے سیکرٹری جنرل کے پرسنل سیکرٹری…

Read More

اسلام آباد:سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ایک اور غیر قانونی ڈیپازٹ لینے/سرمایہ کاری سکیم کی نشاندہی کی ہے جو ” Summit 4X Trade ” اور ” Summit AH Experts ” کے نام سے چلائی جا رہی ہے،اس سکیم کے سپانسرز عبدالحئی اور سمر عباس بنیادی طور پر ضلع لیہ کے رہائشیوں کو ہدف بنا رہے ہیں، یہ لوگ برانچ دفاتر، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے عوام سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں ” Summit 4X Trade ” اور ” Summit AH Experts ” میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔عبدالحئی نے ایس ای…

Read More

عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوور کی گلوبل علاقائی بینکوں کی کارکردگی رپورٹ جاری۔۔۔۔ چار پاکستانی بینک خطے کے سرفہرست 10 بینکوں میں شامل ہیں۔۔۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسفک ریجن میں بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز فراہم کرنے والے بینکوں میں پاکستان کا سرکاری نیشنل بینک آف پاکستان بھی شامل ہے۔۔۔ چار پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی۔۔۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔۔ بینک الفلاح کے منافع کی شرح 107 فیصد ہے۔۔۔ دیگر بینکوں میں بینک الفلاح اور بینک آف پنجاب شامل…

Read More

رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ۔۔۔۔ پہلی ششماہی کے اخراجات ترقیاتی بجٹ کا صرف ساڑھے 13 فیصد رہے ۔۔۔۔وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 148 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے جا سکے۔۔۔ رواں مالی سال کیلئے پی ایس’ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ 1400ارب روپے مختص کیا گیا تھا جس پر کٹوتی اور نظر ثانی کے بعد 1100ارب روپے کردیا گیا تھا۔۔۔۔وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق روان مالی سال جولائی سے دسمبر تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 376 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔۔۔۔ 6 ماہ…

Read More

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔۔۔ پن بجلی پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مفاہمت پر معاہدے کیے ہیں جس سے بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے حکومتی پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ 10 سے 12 روپے فی یونٹ ٹیرف کم ہو سکے گا۔۔۔ اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر…

Read More

پاکستان میں پولیو وائرس کے 70 کیس کی تصدیق۔۔۔۔۔اکیس دسمبر 2024 کو کراچی سے لیے گے نمونے کی حکام نے تصدیق کر دی۔۔۔۔پولیو حکام کے مطابق پولیو کا نیا کیس کراچی سے سامنے آیا۔۔۔ اب تک یہ کراچی سے دوسرا کیس ہے جو سامنے آیا ہے۔۔۔گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27،، سندھ میں تعداد 20 جبکہ خیبرپختونخوا کے 21 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہیں۔۔ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہے۔۔۔

Read More