Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
- پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
- دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
- حب آٹو کراس ریلی — شامیق سعید فاتح، فاسٹیٹ آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی اپنے نام
- بھارت ہماری مسلح افواج سے متعلق بیانات کے بجائے اپنے پُرتشدد ہندوتوا نظریے کا جائزہ لے، دفتر خارجہ
- اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی — سوشل میڈیا پر اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
- جنید جمشید کو بچھڑے 9 برس گزر گئے — دل دل پاکستان سے دل بدل دے تک ایک سفرِ زندگی
- امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مزید 55 ایرانی شہری جلد وطن واپس پہنچیں گے: ایران
Author: Editor
بانی پی ٹی آئی کی سات رکنی لیگل ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی جو اڈیالہ جیل حکام نے منظور کر لی لیکن قانونی ٹیم کا کوئی رکن بھی ملاقات کیلئے نہیں آیا۔۔۔ وکلا نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھلے ماحول میں ملاقات کا انتظام کیا جائے لیکن ملاقات کے لئے طے شدہ وقت ختم ہونے تک کوئی ایک وکیل بھی اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکا۔۔۔ تاہم دوسری عمران خان کے خاندان کے افراد نے ان سے ملاقات کی جن میں ان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی شامل تھیں۔۔۔
وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کو پیکا ایکٹ کے تحت حساس ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی ۔فیصلے کا مقصد ایف بی آر کے انتہائی حساس ڈیٹا کو ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہےوزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کو پیکا ایکٹ کے تحت حساس ادارہ قرار دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی،،،، فیصلے کا مقصد ایف بی آر کے انتہائی حساس ڈیٹا کو ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے،،، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں…
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔۔ تین الگ کاروائیوں میں 19 خوارج جہنم واصل۔۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی پشاور کے علاقہ متنی میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کاروائی ۔۔۔۔8 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔۔۔ ضلع مہمند میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں 8 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی کرک میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں تین خوارج جہنم واصل۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔۔۔ شہداء میں لانس حوالدار…
حکومت نے ڈیڑھ لاکھ سرکاری خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔ قومی خزانے کو سالانہ 900 ارب روپے کی بچت ہو گی۔۔۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی وفاقی محکمے کو رائٹ سائزنگ سے استثنا حاصل نہیں ہے۔۔۔ پہلے مرحلے میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی گئی۔۔۔ اب پانچ مزید وزارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ تمام محکموں کے اکاونٹس کو وزارت خزانہ کے ماتحت سنگل ٹریژی اکاونٹ میں لایا جائے گا۔۔۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ 900ارب روپے کے حکومتی…
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 75 پیسے کم کر دی۔۔۔ کراچی کے عوام کے لئے بجلی 49 پیسے سستی کی گئی ہے۔۔۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔۔ فیصلے کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں کیا گیا ہے۔۔۔ نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا
حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر غور۔۔۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا فائدہ جلد صارفین کو دینے کی کوشش کا فیصلہ۔۔۔۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی و بجلی کو بجلی کی قیمت کرنے کا ٹاسک دے دیا۔۔۔ حکومت کو پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے سے سالانہ 70 ارب روپے کی بچت ہوگی۔۔۔ گنے کے بگاس والے 8 پاور پلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔۔۔ 16 مزید آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں کے نتیجےمیں 481 ارب روپے فائدہ ہوگا۔۔۔ حکومت موسم سرما سہولت…
سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے اس ہفتے کے لئے آئینی بینچ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔۔۔ اعلامیئے کے مطابق سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری تک صرف اور صرف ملٹری کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔۔۔ دیگر تمام کیسز ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔۔ رجسٹرار آفس نے تمام وکلاء اور لاء افسران کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے ویژن پبلک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کی اسکیم تیار کی۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 30 ارب روپے کا قرض واپس کیا جا چکا ہے۔۔۔ مزید 40 ارب روپے جلد ہی واپس کر دیئے جائیں گے۔۔۔ مزمل اسلم کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا پر قرضوں کا بوجھ 725 ارب روپے ہے۔۔ صوبائی حکومت اس مالی سال میں مجموعی قرض کا 10 فیصد ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے پنشن اور گریجویٹی فنڈ میں 20,20…
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی نئی بلندیوں کے سفر میں Bears بڑی رکاوٹ بن گئے ۔۔۔۔ کاروبار شروع ہوتے ہی Bulls نے مارکیٹ کو اوپر لے جانے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔۔۔ مارکیٹ ابھی 400 پوائنٹس پلس میں تھی جب چھوٹے سرمایہ کاروں نے منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی مندی رہی۔۔۔ ایک لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ڈھائی ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ حصص بازار میں 79 کروڑ شیئرز کے سودے 39 ارب 70 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کار…
دنیا کے مقدس ترین شہر مکۃ المکرمۃ میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔۔۔ سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔۔۔ نشیبی علاقوں میں کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔۔۔
