Author: Editor

دنیا کے بلند ترین اور خون جما دینے والے درجہ حرارت کے مقام سے پاک فوج کے جوانوں نے اپنے ہم وطنوں کو نئے سال 2025 کی مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سرشار ہے۔ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ برف پوش علاقوں میں تعینات پاک فوج کے جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔ برف پوش سیاچن گلیشیئرز پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ ہڈیوں کو برفا دینے والی سردی…

Read More

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی سرحد عبور کرنے والے تقریباً 20 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں، جو یورپ میں داخلے کے لیے ایران کے راستے غیر مجاز طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے تفتان سرحد سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر 20 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔وزارت داخلہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کے پاسپورٹ بلاک کر دیے تاکہ مستقبل میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات…

Read More

دنیا کے مختلف ممالک میں ابھی 2024 کے ۤخری لمحات جاری ہیں تاہم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دو ایسے ممالک ہیں جہاں نئے سال 2025 کا جشن شروع ہوچکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں، آدھی رات کو اسکائی ٹاور اور آس پاس کے علاقوں میں شاندار آتش بازی نے آسمان کو روشن کر دیا۔ رہائشی اور سیاح بڑے پیمانے پر جمع ہوئے، جشن اور موسیقی کی دلکش محفلوں نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس پر ہونے والے آتش بازی کے شاندار شو نے آسٹریلیا کو روشنی اور خوشی کے رنگوں میں…

Read More

سال دو ہزار چوبیس۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا تاریخ ساز سال۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس، مارکیٹ کیپٹلائزیشن، کاروباری حجم اور سودوں کی مالیت نے نئے ریکارڈ بنائے۔۔۔ آئی ایم ایف معاہدے، روپے کی قیمت میں اضافے اور مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو ایک نیا اعتماد دیا۔۔۔ منافع کے نئے ریکارڈز بنے۔۔۔ حصص بازار نے تاریخ کی بدترین مندی اور تاریخ کا سب سے بڑے اضافے کا ریکارڈ بھی اسی سال بنایا۔۔۔ دو ہزار چوبیس میں مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 52 ہزار 676 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔۔۔ یکم جنوری کو کاروبار 62 ہزار 451 پوائنٹس سے…

Read More

گلگت : گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید خان کو سکیورٹی اداروں کو دھمکانے پر 34 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ خالد خورشید خان کے خلاف جولائی 2024 میں ایک احتجاج کے بعد اشتعال انگیزی اور دھشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔خالد خورشید پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بنے تھے۔ گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ کے مطابق خالد خورشید نے 26 جولائی 2024 کو گلگت میں ایک احتجاج کے دوران چیف…

Read More

اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی حکومت نے ’اڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن پلان لانچ کردیا ہے۔ منگل کے روز قومی اقتصادی ٹرانسفرمیشن پلان کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی معیشت میں آنے والے استحکام کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانا ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ پروگرام آخری ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی پلان کے اہم ستونوں میں سے ایک ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار ایکسپورٹ پر منتقل کرنا ہے…

Read More

راولپنڈی : پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9مئی کے ملزمان کیخلاف ملٹری کورٹ سے سزائوں کے فیصلے پر تنقید کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی جلد از جلد سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ملٹری کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،، ریاستی رٹ کو چیلنج کیا . گزشتہ روز پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، سینئر نائب صدر ایڈمرل عبدالعلیم ، نائب صدر ایئر مارشل پرویز نواز ، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ،…

Read More

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تقریباً34 سال ہوگئے ہیں۔اگر لیڈر شپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔ میری جگہ سیالکوٹ والے جس کو لانا چاہیں گے لے آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں۔ایک شخص ہم سے ہاتھ ملانے سے انکاری تھا اسے15 دن میں کیا ہوگیا؟میں بار ہا پوچھ رہا ہوں کہ جو شخص ہم سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تھا اس کو اب کیا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا ایلچی…

Read More

اسلام آباد:اگر عمران خان موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں تو حکومت عمران خان کو گھر پر نظر بند کرنے کی ڈیل کی پیشکش کر سکتی ہے۔ 9؍ مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، موجودہ اتحادی حکومت 2029ء تک برقرار رہے گی، تاہم مذاکرات میں شامل حکومتی اتحاد کے ایک اہم رکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا اُسی صورت منتقل کیا جائے گا جب وہ موجودہ نظام کو قبول کریں گے اور شورش پسندی کی سیاست کو ترک کریں گے۔  سینئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ…

Read More

اسلام آ باد : بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کے عمل میں پیشرفت سامنے آئی ہے-امیدواروں کاتحریری امتحان پانچ جنوری دو ہزار پچیس کوشیڈول کردیا گیا۔حکومت نےامیدواروں کاتحریری امتحان لینےکی ذمہ داری لمزکو سونپی ہے۔ تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کےانٹرویوز کیے جائیں گے۔وزیراعظم نےوفاقی وزیرتجارت کی سربراہی میں انٹرویوزبورڈتشکیل دیاہے-وزیراعظم کی منظوری کے بعد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا گیا- حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نے بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے- بیرون ملک گریڈ18سے21کی28 آسامیوں پرنئی تعیناتیاں کی جائیں گی- لندن، ماسکو، کابل، استنبول،…

Read More