Author: Editor

سعودی پولیس نے گذشتہ ہفتے 23 ہزار 194 افراد کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔۔۔ 19 سے 25 دسمبر کے دوران 13 ہزار افراد کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔۔۔ 6210 افراد کو بارڈر سیکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔۔ 1536 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔۔ گرفتار ہونے والوں میں 41 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد دیگر ممالک کے باشندے ہیں۔۔ حراست میں لئے گئے افراد میں 28 ہزار 605 مرد اور…

Read More

راس الخیمہ : راس الخیمہ کے ساحل کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور مسافر بھارتی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اتوار کو ایک ہلکا طیارہ جس میں صرف پائلٹ اور ایک بھارتی مسلمان نوجوان سوارتھے، دارالحکومت راس الخیمہ کے ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ طیارے کی پائلٹ کی شناخت 26 سالہ پاکستانی خاتون اورمرد کی شناخت 26 سالہ سلیمان الماجد کے طور پر کی گئی۔ جاں بحق نوجوان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو یو اے…

Read More

کراچی : ایف آئی اے نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کیلئے سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی ملزمہ عیشادیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل…

Read More

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ان کیشمنٹ یا پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کے بارے میں یاد دہانی کروانے کے لیے اعلان کیا ہے۔ رواں سال اکتوبر میں مرکزی بینک نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 7500، 15000، 25000 اور 40000 ہزار روپے کے پرائز بانڈز انکیشمنٹ، تبادلوں کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے مطابق تمام برانچوں کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک عام لوگوں سے حوالہ شدہ مالیت کی نقدی، تبدیلی، چھڑانے کی درخواستیں قبول کریں،…

Read More

گوادر : بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نئے ائیرپورٹ سے 10 جنوری کو بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔پہلی پرواز مسقط روانہ ہوگی۔ یہ بات پیر کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارات نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادرکا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین،پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی معیار…

Read More

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر و ترقی میں گزشتہ تیس سال سے مصروف ہے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر جاری بیان میں کہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماؤں کی جدو جہد کے نتیجے میں ایک آزاد وطن پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سو اٹھارہ سال پہلے مسلم لیگ کے قیام کے بعد مسلمانوں کے نئے اور…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ دوطرفہ معاشی اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے…

Read More

گذشتہ کئی سال سے پولیو مہم باقاعدگی سے پوری کرنے کے باوجود پاکستان پولیو سے آزاد نہ ہو سکا۔۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا۔۔ رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا یہ 10 واں کیس ہے۔۔ بلوچستان پولیو سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں پولیو سے متاثرہ ہونے والے بچوں کی تعداد 27 پر پہنچ گئی ہے۔۔ سندھ میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔ اسلام آباد اور پنجاب میں پولیو کے ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے

Read More

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیر کو رپورٹ کیا کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو ممکنہ گرفتاری کا سامنا ہے کیونکہ مشترکہ تفتیشی یونٹ نے باضابطہ طور پر گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ مقدمہ 3 دسمبر کو یون کے متنازعہ مارشل لاء کے اعلان سے پیدا ہوا، جس نے سیاسی ہنگامہ آرائی کی لہر کو جنم دیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ کارروائی بغاوت کی کارروائی ہے۔ توقع ہے کہ عدالت آنے والے دنوں میں اس معاملے پر غور کرے گی۔ یون سک یول ،…

Read More

طالبان انتظامیہ نے ایک نیا ضابطہ نافذ کیا ہے جس کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو پڑوسیوں کی پرائیویسی میں مداخلت کرتی ہیں ۔ اس اقدام کو افغان معاشرے میں رازداری کو فروغ دینے اور خواتین کی زندگیوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نئی تعمیرات میں ایسی کھڑکیوں کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو پڑوسی گھروں کے صحن، کچن، یا دیگر ذاتی جگہوں کو نظر آئیں۔موجودہ…

Read More