Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
- پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
- دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
- حب آٹو کراس ریلی — شامیق سعید فاتح، فاسٹیٹ آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی اپنے نام
- بھارت ہماری مسلح افواج سے متعلق بیانات کے بجائے اپنے پُرتشدد ہندوتوا نظریے کا جائزہ لے، دفتر خارجہ
- اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی — سوشل میڈیا پر اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
- جنید جمشید کو بچھڑے 9 برس گزر گئے — دل دل پاکستان سے دل بدل دے تک ایک سفرِ زندگی
- امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مزید 55 ایرانی شہری جلد وطن واپس پہنچیں گے: ایران
Author: Editor
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ایک اور عوام دوست قدم اٹھایا گیا ہے ۔ دیہی علاقوں کی خواتین کیلئےسی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کو روزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینس مفت ملیں گی۔ ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی اوربہاولپور سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں شامل ہیں،ڈیرہ غازی خان،لیہ، بہاولنگر اوررحیم یار خان بھی سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادو کی دیہی خواتین کو بھی…
لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فی صد اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فی صد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے، اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مار دو، جلا دو، گالی گلوچ، غنڈا گردی، جھوٹ، فراڈ، سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، 9 مئی…
ریاض:سعودی عرب کی وزیر بلدیات و ہاوسنگ ماجد الحقیل نے گزرگاہوں، عوامی مقامات اور سیلابی پانی کی گزرگاہوں و نالوں کو نقصان پہنچانے یا انہیں بند کرنے پر عائد کیے جانے پر جرمانوں کی منظوری دی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و ہاوسنگ کی جانب سے گزرگاہوں کے تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے تھے جن کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ ریال (74 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) تک جرمانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ضوابط کےمطابق کسی بھی گزرگاہ ، راستہ یا برساتی نالوں اور پانی کی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے انہیں جزوی یا کلی طورپر خراب…
راولپنڈی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی نامنظور اور ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ لگانے والے آج اس کے پائوں پکڑ رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر بی ایل اے اور خوارج سے بھی کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس وزیراعظم کرتے انہوں نے کہا شہباز…
کمالیہ : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل زیادہ ہیں، ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، تاہم کوششیں جاری ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود سنگل ڈیجٹ کی طرف جائے گی۔ پنجاب کے ضلع کمالیہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ بنانے کا طریقہ فرسودہ ہے کہ لوگ اسلام آکر 2،3 ماہ بیٹھ جاتے ہیں، ہم وہاں ان کی کچھ باتیں سنتے ہیں، کچھ نہیں سنتے، پھر اپیلیں آتی ہیں، اس طرح ملک 3،4 ماہ کے لیے منجمد ہوجاتا ہے، آپ…
آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے روس سے آذربائیجان ایئر لائنز (AZAL) کے طیارے کے حادثے پر باضابطہ معافی اور ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حادثہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب پیش آیا تھا، اور اس کے نتیجے میں آذربائیجان نے روس سے وضاحت طلب کی ہے۔ صدر علیئیف نے AzTV کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ماسکو کو 27 دسمبر کو درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے ہیں: انہوں نے تصدیق کی کہ روس نے پہلے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور توقع ظاہر کی کہ دیگر مطالبات بھی…
معروف ٹیکنالوجی ماہر اور ارب پتی، ایلون مسک، نے امریکی معیشت کے بڑھتے ہوئے قرضوں کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوری کارروائی کے بغیر ملک کو دیوالیہ ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ The Joe Rogan Experience Podcast پر گفتگو کرتے ہوئے، ایلون مسک نے درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی کہ امریکہ کا قرضہ 36.17 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کا 23% سود کی ادائیگیوں پر خرچ کر رہی ہے، جو مالیاتی نظام کے لیے غیر پائیدار ہے۔انہوںنے مالی سال 2024 کے اعداد و شمار کے…
جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک تباہ کن فضائی حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے، جسے ملک کی تاریخ کے مہلک ترین حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ طیارہ جیجو ایئر فلائٹ C22167، جو بنکاک، تھائی لینڈ سے موان جا رہی تھی۔اس میں عملے کے چھ اراکین سمیت 181 مسافر سوار تھے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ عملے کے 2 افراد کو زندہ نکالا گیا دونوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا اور حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا گیا،…
چین نے اپنی تازہ ترین تیز رفتار ٹرین CR450 EMU (الیکٹرک ملٹیپل یونٹ) کا شاندار افتتاح کر دیا ہے، جسے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آپریشنل رفتار کے ساتھ دنیا کی سب سے تیز ہائی سپیڈ ٹرین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔موجودہ CR400 Fuxing ٹرین سے زیادہ تیز، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔جبکہ ٹرین کی جانچ کے دوران 450 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی گئی۔ CR450 ٹرین کے سفر کے اوقات کو کم کرکے مسافروں کے لیے ایک نئی سطح کی سہولت فراہم کرے گی۔چائنا ریلوے نے اس ٹرین کو تیز…
اسلام آباد: دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم کے بجائے وزارتِ صنعت و پیداوار میں بھی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔ صدرِ مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پارلیمان سے منظور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کردیے۔ صدر کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایکٹ پر دستخط کے ساتھ ہی صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کردیا۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محدود ہوگا۔ اسلام آباد…
