Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: Editor
آزادجموں و کشمیرپولیس نے کہا ہے کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سندھ رینجرز کے نائیک بوستان خان دم توڑ گئے ہیں۔ راولاکوٹ میں 5 نومبر کو کالعدم تنظیم کے مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے بوستان خان زخمی ہوا تھا۔ شہید نائک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا وہ سندھ رینجرز کے اہلکار تھے۔ شہید نائک بوستان آزاد کشمیر پولیس کی درخواست پر امن وامان میں معاونت کے لیے تعینات تھے۔
فیصل آبادپولیس نے منشیات سپلائی میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیاہے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے تھانہ گلبرگ کے کانسٹیبل کو 5 پیکٹ چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ او سمیت مزید 5 اہلکار قصور وار پائے گئے۔ ترجمان پولیس مطابق تھانہ گلبرگ کا کانسٹیبل ڈرائیور کاشف، ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او عبدالغفار، گرفتار…
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نظر بند ہیں۔ نورین نیازی چند دن پہلے بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی 48 گھنٹوں میں طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان ہے۔
تربیلا ڈیم توسیعی پن بجلی منصوبہ:کھدائی کے دوران چٹان کا ایک حصہ گرگیا۔غیر ملکی اورپاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور
ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق ٹی فائیو کے بندکا حصہ ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر رہا ہے۔ ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی اورپاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا ڈیم توسیعی پن بجلی منصوبے پرکنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرگیا، پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ ترجمان واپڈا نے تربیلا کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی اطلاعات بھی غلط قرار دے دیں، ذرائع کے مطابق حادثےکے بعد توسیعی پن بجلی منصوبے…
جے-30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ مقابلوں کا انعقاد پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس میں ہو رہا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں 17 ممالک کے 62 کھلاڑی شریک ہیں۔ ان میں 39 بوائز اور 23 گرلز شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں روس، ہانگ کانگ، چین اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور سری لنکا کے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا اور بیلاروس کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ سویڈن، جرمنی، جاپان اور میزبان…
چین نے 16 امریکی اداروں پر عائد برآمدی کنٹرول اقدامات کی معطلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق منگل، 10 نومبر 2026 سے ہوگا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو اس فیصلے کی تصدیق کی۔ شنہوا کے مطابق یہ اقدام چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مشاورت کے آٹھویں دور میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ اس توسیع سے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاملات پر پیش رفت ہوگی۔ چین نے اپریل 2025 میں 16 امریکی اداروں کو…
بنگلادیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی مخالفت کی ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلادیش دہشت گردوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ ان کے مطابق حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔ ڈھاکا چاہتا ہے کہ نئی دہلی حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے کرے۔ ہمایوں کبیر نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا حسینہ…
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم ہوگیا۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ پاکستان نے 67.2 اوورز بیٹنگ کی۔ اس دوران چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف اور محمد طحہٰ نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ دونوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پچاس، پچاس رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو پہلی وکٹ پر 86 رنز کا آغاز ملا۔ اذان اویس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملن…
ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز پشاور سے لاہور پہنچ گئی ہے اورگورنر فیصل کریم کنڈی اس پہلی پرواز کے ذریعے پشاور سے لاہور پہنچے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے گورنر فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب نے ساؤتھ ایئر کی پشاور سے لاہور پہلی پرواز کے مسافروں کو خوش آمدید کہا
لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام معروف سنگر ارشد محمود کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف فلم ڈائریکٹر سید نور نے کی۔ فلم رائٹر پرویز کلیم، نغمہ نگار سلیم احمد سلیم نغمہ نگار نعیم وزیر ، سینئر شوبز صحافی سید ساجد یزدانی، ٹھاکر لاہوری اور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ارشد محمود کی فنی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ارشد محمود نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس کا کریڈٹ سید نور کو جاتا ہے۔ ارشد محمود نے حاصرین کے اصرار…
