جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے ملک میں ایمرجنسی مارشل لاء نافذ کر دیا،، صدارتی ترجمان کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی کے باعث حکومت کو بے بس کر دیا گیا ہے،، اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث ملک میں مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے،،
جنوبی کوریا کے صدر نے ٹی وی پر عوام سے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کے ہمدردوں کا صفایا کیا جائے گا اور جلد ہی ملک میں جمہوری اور آئینی عمل کو بحال کیا جائے گا،،
موجودہ صدر کو 2022 سے اپوزیشن کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا کیونکہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ پر کنٹرول بڑھتا جا رہا تھا،، یون سوک کی پیپلز پاور پارٹی کو آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری کے لئے لبرل اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا،،