صدر ٹرمپ کا یورپ کی آٹو انڈسٹری پر 25 فیصد ٹیکس ۔۔۔۔ عالمی منڈیاں ایک بار پھر بحران کا شکار ہو گئیں۔۔۔ دھاتوں کی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 40 ڈالر اضافہ۔۔۔ 3200 ڈالر کی نئی بلندی پر ٹریڈنگ ۔۔۔ پاکستان میں سونا 3200 روپے مہنگا۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی تاریخی بلندی عبور کر گیا۔۔۔
24 قیراط کا 10 گرام سونا 2743 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کا ہو گیا۔۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2515 روپے بڑھ گئی۔۔ نئی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 280 روپے رہی
24 قیراط کی چاندی 105 روپے مہنگی۔۔ 3580 روپے میں فروخت ہوئی