پاکستان میں برطانوی بیسٹ وے گروپ کی ملکیت یونائیٹڈ بینک نے مقامی سلک بینک کی خریداری کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں،،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں سلک بینک نے کہا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس 26 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں یو بی ایل کی طرف سے دی گئی بولی کی منظوری دی جائے گی،، یو بی ایل نے سلک بینک کے رجسٹرڈ 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 188 شیئرز کی خریداری کی تمام قانونی شرائط پوری کر دی ہیں