پاکستان نے روس کے ساتھ زمینی اور فضائی رابطے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،، ماسکو میں پاکستان کے وفاقی وزیر اویس لغاری نے رشین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مارچ 2025 میں پاکستان سے ٹرین براستہ ایران آذربائیجان روس پہنچے گی،، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے زمینی رابطے کو بحال کیا جا رہا ہے،،
اویس لغاری نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کے لئے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں،، فضائی رابطے بحال ہونے سے دونوں ملکوں کے تاجر اور عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ بڑھے گا،،
انہوں نے کہا کراچی میں روس کی لگائی گئی اسٹیل مل کی بحالی کے لئے چین سے تکنیکی معاونت کے لئے بات چیت شروع ہو گئی ہے،،