حکومتِ پاکستان نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں پاکستانی شہریوں کو ملکِ شام کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے،،
دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال اور مختلف مزاحمتی گروپوں میں بڑھتی کشیدگی کے باعث کہا ہے کہ شہری ملکِ شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں،،
دفتر خارجہ نے ملکِ شام میں موجود پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کو کہا ہے،،
دفتر خارجہ نے شام میں پاکستانی سفارتخانے کے فون نمبرز جاری کئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے سے مدد لی جا سکے،،
نمبرز مندرجہ ذیل ہیں۔
**- فون نمبر : 822 127 987 963 +، 972 138 990 963 +
- ای میل ایڈریس: parepdamascus@mofa.gov.pk**
دریں اثنا، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ شام میں لڑائی میں اضافے کے باعث صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 15 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔- واضح رہے کہ گزشتہ روز شام میں بشارالاسد کی حکومت کو ایک اور دھچکا لگا تھا، جہاں ہیئت تحریر الشام کے باغیوں نے ایک اور شہر حماہ پر قبضہ کر لیا تھا۔
- شامی فوج نے کہا کہ شدید جھڑپوں کے بعد شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور شہروں میں لڑائی روکنے کے لیے شہر کے باہر فوج تعینات کر رہے ہیں۔