آخر تک ساتھ تھا: علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی کے دعوی کی تردید کردی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں سوال کے جواب پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں تو احتجاج والے دن پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، اگر بشریٰ بی بی کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا اور کہاکہ پانی پت کی طرح حملے کریں گے، فتح حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا تھاکہ مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے