حمص: شامی حکومت کی مخالف ’ھیۃ تحریر الشام‘ کے حمص شہر کے قلب میں داخل ہونے کی تیاریوں کے ساتھ امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد پر اقتدار سے علاحدگی کے لیے بڑھتے دباؤ کی طرف اشارہ کیا ہے
ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ حمص پر دھڑوں کا کنٹرول اب چند دنوں کی بات ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ شامی صدر کی حکومت کے خاتمے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
الم مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ حمص کے سقوط کے بعد دھڑوں کی توجہ دارالحکومت دمشق کی طرف مبذول ہو گی۔
وائٹ ہاؤس نے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بشارالاسد کو ٹھہراتے ہوئے العربیہ/الحدث سے انٹرویو میں کہا کہ "شام کے صدر کے سیاسی عمل میں شرکت سے مسلسل انکار پر دمشق کے روس اور ایران پر ان کا انحصار مزید بڑھ گیا ہے، حالانکہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں شام میں سیاسی شراکت داری پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "شمال مغربی شام میں اسد حکومت کی صفوں کا خاتمہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا نتیجہ ہے”۔