وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، چیمپئنز ٹرافی پر پیش رفت سے آگاہ کیا

لاہور : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی  سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ وزیر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔  آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔  پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔  ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔  انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے