Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»پاکستان آذربائیجان سے ایل این جی خریدے گا
پاکستان

پاکستان آذربائیجان سے ایل این جی خریدے گا

EditorBy Editorدسمبر 8, 2024Updated:دسمبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : پاکستان نے اگلے ماہ آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان اس سے قبل قطر سے ایل این جی کی خریداری موخر کرچکا ہے۔

جبکہ پہلے سے موجود درآمدی گیس کے ذخائر ختم کرنے کیلیے مقامی طور پر گیس کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کو بھی پیداوار میں کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ( جو گیس خریداری کی ذمہ دار ہے) ملک میں گیس کی طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ بورڈ پیر کو دوبارہ بیٹھے گا، جس میں آذربائیجان کی پیش کش کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے اس وقت ملک میں گیس کی فراوانی ہوچکی ہے،  جس کی وجہ سے حکومت نے قطر سے گیس منگوانے کو موخر کررکھا ہے اور مقامی پیداوار میں بھی کمی کی ہوئی ہے، پی ایل ایل کے ایک بورڈ ممبر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار میں کمی کرکے مہنگی ایل این جی امپورٹ کرنے پر  وضاحت کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت ایل این جی آذر بائیجان کی سرکاری آئل کمپنی سے خریدے گی، جس کے لیے پیر کی شامل کو بولی لگائی جائے گی، واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے جنوری میں کم از کم ایک کارگو  منگوانے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان اپنی بجلی کی پیداوار کا ایک تہائی حصہ گیس سے پیدا کرتا ہے، لیکن مہنگی بجلی اور سولر پینل جیسے متبادل کے فروغ سے بجلی کی طلب میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے، اگر امپورٹ کی گئی یہ گیس گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے تو اس سے صارفین کیلیے ٹیرف میں اضافہ ہوگا، اسی وجہ سے SNGPL کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط کی مخالف تھی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.