کاروباری ہفتے کا پہلا روز،، اسٹاک مارکیٹ غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد نئی بلندی پر پہنچ گئی،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی،، مجموعی حصص کی قیمتیں 50 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر گئیں،،
ہفتے کے پہلے روز ہی سرمایہ کاروں نے 173 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، ایک ارب 60 کروڑ حصص کے سودے 60 ارب روپے میں طے پائے،،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 27 ارب روپے پر پہنچ گئی،، امریکی کرنسی میں سٹاک مارکیٹ کی قیمت 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،،
کاروبار شروع ہونے سے پہلے ہی Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،، پندرہ منٹ کے اندر ہی مارکیٹ تیرہ سو پینتیس پوائنٹس گنوا بیٹھی،، وزیراعظم کی طرف سے بینکوں میں مالیاتی نظم و ضبط کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی خبر آتے ہی Bulls گرتی ہوئی مارکیٹ گرین زون میں لے گئے،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 916 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،،، ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،