مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے پانچ ماہ میں 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بڑی رقم بھیجی،، سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے سب سے زیادہ 3 ارب 65 کروڑ ڈالر موصول ہوئے،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے موصول ہونے والی رقومات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،،
متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2 ارب 95 کروڑ ڈٓالر بھیج کر دوسری پوزیشن حاصل کی،، برطانوی نژاد پاکستانیوں نے 2 ارب 18 کروڑ ڈالر بھیجے،، امریکہ سے ڈیڑھ ارب ڈالر موصول ہوئے،،
خلیجی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے ایک ارب 48 کروڑ ڈالر جبکہ یورپی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجا،،
نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 91 کروڑ ڈالر بھیجے جو سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد زائد ہیں،،