پاکستان کی معاشی ترقی کے اثرات ۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ۔۔۔ مئی میں 8 ہزار 365 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے ساڑھے تین ارب ڈالر کا منافع بھی کمایا ۔۔۔۔
مہنگائی میں کمی ،،، غیر ملکی ادائیگیوں میں توازن ،،،، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ،،، آئی ایم ایف سے دوسری قسط کی وصولی اور روپے کی مستحکم قدر سے سرمایہ کار پُراعتماد دکھائی دیئے ۔۔۔۔
مئی کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس پر تھا۔۔۔ اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔۔۔۔
ایک ماہ میں 11 ارب 30 کروڑحصص کی تجارت ہوئی۔۔۔ کاروباری سودے 562 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔
مئی میں سرمایہ کاروں نے 983 ارب روپے کا غیر معمولی منافع کمایا ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 520 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 503 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔