پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا اضافہ،، سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی،، ایک ارب ڈالر سے زائد کا غیر معمولی منافع کمایا،، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 366 ارب روپے سے تجاوز کر گیا،،
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز Bears مارکیٹ کا راستہ بھول گئے،، Bulls نے کاروبار پر اپنی گرفت مضبوط رکھی،، سرمایہ کار لمبے منافع کے لئے خریداری کرتے رہے،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 3370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی،، ایک ارب 47 کروڑ حصص کے سودے 67 ارب روپے میں طے پائے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے 14 ہزار 517 ارب روپے کی تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا،،