وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور انتہاپسند عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔۔۔
رواں سال 2024 کے دس ماہ یعنی جنوری سے اکتوبر تک سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 12 ہزار 801 آپریشنز کئے،، خارجیوں کے خلاف کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔۔۔
10 ماہ کے دوران جن کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ان میں چار دہشت گرد تنظیموں میں زینبیون برگیڈ فلافض گل بہادر گروپ پشتون تحفظ مومنٹ بھی شامل ہیں۔۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں کالعدم تنظیموں کی کل تعداد اب 82 ہو گئی ہے۔۔ دہشتگردی میں ملوث 800 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔۔۔ پنجاب سے 400 خیبر پختونخوا میں 203 بلوچستان سے 173 افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔ سندھ سے 21 اور گلگت بلتستان میں تین افراد گرفتار ہوئے۔۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی اور علاقائی سی ٹی ڈیز نے مارچ 2024 تک 2350 کاؤنٹر فائننسنگ اف ٹیررزم کے مقدمات درج کیے۔۔ دہشتگردی میں مالی معاونت کے مقدمات میں 2466 افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔ 526 افراد کو اب تک عدالتوں سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔۔