پاکستان سپرلیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لئے فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے،، اس بار رجسٹریشن کے ساتھ ٹریڈ ونڈو بھی کھولی جا رہی ہے،،
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے فرنچائزز مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بولی 11 جنوری کو لگائیں گی۔۔
بولی کی تقریب کہاں منعقد ہو گی اس بارے میں ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی ہیں،،
کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان منگل 17 دسمبر کو کیا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی اور برقرار رکھنے کا عمل رواں ماہ کے دوران کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2016 سے اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار چیمپئن بن چکی ہے، جس میں لیگ کا افتتاحی ایڈیشن (2016) تیسرا (2018) اور آخری ایڈیشن (2024) شامل ہے۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز 2022 اور 2023 میں دو بار جیت چکی ہے، پشاور زلمی 2017 کے ایڈیشن کی چیمپئن رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 کا ایڈیشن جیتا جب کہ کراچی کنگز نے 2020 میں پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا، 2021 میں ملتان سلطانز فاتح بن کر ابھری۔