غزہ میں اسرائیلی درندگی نے تمام حدیں عبور کر لیں۔۔ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے پیچھے بھاگتے فلسطینیوں پر صہیونی فورسز کی بمباری سے 12 افراد شہید ہو گئے،، 30 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچائے گئے۔۔
عرب میڈیا کے مطابق امدادی سامان کے ٹرکوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکار بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں امدادی سامان کو نشانہ بنایا گیا۔۔ شہداء کی میتیں مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔۔
گذشتہ رات رفاہ میں اسرائیل نے آٹا خریدنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 10 افراد شہید ہوئے تھے۔۔
7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 44 ہزار 805 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چھ ہزار 257 زخمی ہو چکے ہیں