سعودی عرب میں فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کا جشن ایک ہفتے جاری رہے گا

سعودی عرب میں فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی 2034 میں میزبانی ملنے پر ملک بھر میں جشن جاری ہے۔۔ سرکاری اور نجی سطح پر عوام میزبانی ملنے پر آتشبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔

سعوی حکومت نے جشن ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔ سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے  ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔

جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی عرب نے  فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے