واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کرے گی۔ اس تعمیراتی منصوبے کا مقصد اس خطے میں ریئل اسٹیٹ بزنس کو بڑھاوا دینا ہے ۔
اس کاروباری وسعت کی کاوش کا دائرہ دبئی اور پورے متحدہ عرب امارات تک محیط ہو گا۔ عرب دنیا کے لیے کاروباری منصوبے کا ذکر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے جمعرات کے روز بین الاقوامی خبر ڑساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
ٹرمپ کے بیٹے نے ریئل اسٹیٹ بزنس کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے بتاتے ہوئے کہا ‘ نیا منصوبہ ریاض کے علاوہ دبئ بیسڈ لگژری ڈویلپر ڈار گلوبل کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ ارگنائزیشن میں ٹرمپ کا بیٹا ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر فائز ہے۔
ان کا کہنا تھا میں اپ کو بتاتا ہوں کی دوبڑے ٹاورز میں سے ایک ٹاور تو لازما ایک سال میں بن جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈار گلوبل کے ساتھ کاروباری وینچر دبئی اور ابو ظہبی میں پورے خلیج تک پھیلا یا جائے گا۔
ان کے بقول اگلے سال یا اس کے آخرتک ابو ظہبی میں بھی ٹرمپ ٹاور کی تعمیر ہو جائے گی۔ انہوں نے اس امرکا اظہار سعودی دارالحکومت میں ٹرمپ ٹاور کےاعلان کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب کے اہم ساحلی شہر جدہ میں بھی سنہرے رنگ کا چمکتا دمکتا ٹرمپ ٹاور بنایا جائے گا۔
ٹرمپ آرگنائزر کے ان ٹاوروں کی تعمیر کے علاوہ ٹرمپ ارگنائزیشن 2022 مئں تعمیر کیے گئے گولف کلب تعمیر کرے گی۔ اس کے لیے ارگنائزیشن نے پہلے مرحلے پر ریاض کا انتخاب کیا ہے۔
ڈار گلوبل نامی کمپنی کے ساتھ ٹرمپ آرگنائزیشن کا جدہ اور دبئی میں ٹرمپ ٹاورز بنانے کے علاوہ اومان کے لیے بھی منصوبے کا معاہدہ ہو گیا ہے ۔ تاہم دونوں کمپنیوں نے ابھی ان منصوبوں کی لاگت کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔