ایک طرف شام کے سابق صدر بشارالاسد کے اقتدار کا سورج تو غروب ہوا تو دوسری طرف جیلوں میں ناحق قید افراد کی رہائی کا سورج طلوع ہوا۔۔
عرب میڈیا کے مطابق اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 33 ہزار قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔۔ اس میں صیدیانہ جیل سے رہائی پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔۔ لیکن ابھی تک 85 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔۔
لاپتہ افراد کی بین الاقوامی تنظیم بھی اسد حکومت کی طرف سے مسنگ پرسنز کی کھوج لگا رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔۔
عرب میڈیا کے مطابق دمشق اور اس کے گردو نواح میں ایسی خفیہ جیلیں بنائی گئی تھیں جن تک پہنچنے کا راستہ نہیں مل پا رہا ہے۔۔
جو 85 ہزار افراد لاپتہ ہیں ان کے متعلق کوئی نہیں جانتا کہ آیا وہ زندہ ہیں یا مار دیئے گئے۔۔ عبوری حکومت بشارالاسد کے قریبی ساتھیوں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ لاپتہ افراد سے متعلق معلومات مل سکیں لیکن اس میں ابھی تک پیشرفت نہیں ہو سکی ہے