دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے پاکستان نے 207 رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔۔۔۔ اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کی،وہ 57 گیندوں پر 98 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 4 گیندوں پر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے