پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا تسلسل جاری ہے۔۔ اس ہفتے 302 ارب روپے مالیت کے کاروباری سودے طے ہوئے جو حصص بازار کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔۔ یومیہ اوسطً 60 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔۔
اس ہفتے بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 8 ارب 81 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔۔ سرمایہ کاروں نے ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا،، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 733 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔
مارکیٹ انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 5 ہزار 248 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، کاروبار کا آغاز ایک لاکھ 9 ہزار 54 پوائنٹس سے ہوا،، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 302 پر بند ہوا۔۔ جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا اضافہ ہوا جب انڈیکس میں 3370 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 855 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 588 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔
اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔۔ 10 کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے گئے۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی