عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔۔۔ ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھا جائے اور مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے۔۔شرح سود میں مزید کمی نہ کی جائے۔۔
عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی حکمت عملی پر پاکستانی حکام سے تعمیری مشاورت کی گئی۔۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے۔۔۔ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پر ابھی مزید مشاورت ہونا ہے
اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر کیا گیا زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور ایکسچینج ریٹ میں لچک لانا ہو گی ۔۔ اصلاحات کے لیے پاکستانی حکام پُراعتماد ہیں،
آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی ۔۔ توانائی لاگت کم کرنے کے لیے بات چیت ہوئی جبکہ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی۔۔ معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے
معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں اور کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کر سکے۔۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کے معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آئندہ بھی جاری رہے۔۔