بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے اور باغیوں کا ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کی صورتحال پر اردن میں اہم اجلاس جاری ہے۔۔
ترکیہ، اردن، امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین، فرانس، قطر، سعودی عرب، عراق، لبنان اور مصر کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔۔
جرمنی، برطانیہ ، عرب لیگ، یورپین یونین اور اقوام متحدہ نے اپنے خصوصی نمائندے اجلاس میں شرکت کے لئے اردن بھیجے ہیں۔۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شام میں باغیوں کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد کی صورتحال اور اسرائیل کے شام کے بعض علاقوں پر قبضے اور مسلسل حملوں پر بات چیت کی جائے گی۔۔


