ریاض:سعودی عرب کی خواتین فالکنرز نے مقامی فالکنری کلب کے زیراہتمام کنگ عبداالعزیز فالکنری فیسٹول میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کےشمال میں واقع ملھم میں کلب کے ہیڈکوارٹر میں فالکنری فیسٹول 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں الملوح ریسنگ اور المزابین( فالکن بیوٹی مقابلہ) کے لیے 36 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات دیے جائیں گے-
شرکا نے خواتین کےلیے خصوصی راونڈ مختص کیے جانے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ اہم قدم ہے کیونکہ اس سے وہ سخت قواعد وضوابط کے تحت پروفیشنل طور پر اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔
خاتون فالکنرھدی المطیری نے کہاکہ اس سے قبل وہ فالکنری کے مقابلوں مں حصہ لے چکی ہیں اور پہلی پوزیشن حاصل کی وہ پہلی معذورخاتون فالکنر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔