انجن ٹھیک تھا نہ واکی ٹاکی اور جی پی ایس چل رہے تھے: کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی دکھ بھری داستان

ایتھنز : یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ جس کشتی پر سوار تھےاس کے نہ انجن ٹھیک تھے، نہ واکی ٹاکی نہ جی پی ایس درست حالت میں تھے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی کشتی میں 84 افراد سوار تھے، بپھرے سمندر کی اونچی لہروں میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

متاثرین نے مزید بتایا کہ درجنوں پاکستانی ہماری آنکھوں کے سامنے ڈوب گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کارگو شپ نے ہمیں بچایا، کپڑے، موبائل سمیت سارا سامان بہہ گیا، مدد کی جائے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے