پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ۔۔۔ کاروبار کا 1309 پوائنٹس مندی پر اختتام۔۔۔ مارکیٹ کی تین ہزار تین سو پوائنٹس کی رینج میں ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔۔
صبح کے سیشن میں انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔ حصص بازار ایک لاکھ 17 ہزار کی حد عبور کر گیا ۔۔۔۔ لنچ کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر ڈھائی ہزار پوائنٹس کی مندی آئی۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔
ایک ارب 25 کروڑ حصص کے سودے 62 ارب 72 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 228 ارب روپے ڈوب گئے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 583 ارب روپے پر آ گئی۔۔