ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے اسد خاندان کی بدنامِ زمانہ صدنایہ جیل کے خفیہ چیمبرز اور قیدیوں کے کمروں کی تلاش شروع کر دی۔۔
دمشق سے 30 کلومیٹر دور اس جیل کے خفیہ ٹھکانوں کی تلاش کے لئے ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے 120 اہلکار، چار سراغ رساں کتوں اور 43 گاڑیوں کے ساتھ جیل کے اندر موجود ہیں۔۔۔
ایمنسٹی انٹرنینشل کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے نواح میں موجود صدنایہ جیل کسی بھی ملٹری جیل میں سب سے خوفناک جیل ہے جہاں باقاعدہ انسانوں کے مذبح خانے موجود ہیں۔۔
بشارالاسد نے اپنے سیاسی و عکسری مخالفین کو اس جیل میں وہ اذیتیں اور صعوبتیں دیں جس کی مثال ماڈرن تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔۔