آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔۔۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کے لئے گیس 8.71 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔۔ سندھ اور بلوچستان کے عوام سوئی ناردرن گیس کے صارفین میں شامل ہیں۔۔
سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی
سوئی سدرن گیس کمپنی کے لئے اوگرا نے گیس 25.78 فیصد مہنگی کی ہے۔۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین میں شامل ہیں۔۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا ایک ایم ایم بی ٹی یو گیس 1762 روپے 51 پیسے میں خریدیں گے۔۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا