پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 24 ورز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 20 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
تمام تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔۔ 11 جنوری ہفتہ اور 12 جنوری اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔۔ اس طرح پنجاب میں تعلیمی ادارے 24 دن کے لئے بند رہیں گے۔۔
ادھر سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے